رواں سال کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور ترقی کا سال ہوگا: وزیراعظم
Web Desk
15 July 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ایف بی آر (FBR) اصلاحات پر ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ٹیکس نظام میں جاری بہتری اور معاشی استحکام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی معیشت اب استحکام کی راہ پر گامزن ہے اور رواں سال معاشی ترقی و کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کا سال ہوگا۔ انہوں نے کاروباری برادری کو معیشت کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے ایف بی آر کے سینئر افسران کو ہدایت کی کہ وہ ہر ماہ کے پہلے ہفتے کراچی کا دورہ کر کے تاجروں کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔ وزیراعظم نے اعلان کیا کہ ٹیکس قوانین پر سختی سے عمل کرنے والی کمپنیوں کی سرکاری سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ اجلاس کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ شوگر، سیمنٹ، ٹوبیکو، ٹائلز اور فرٹیلائزرز کی صنعتوں میں پروڈکشن مانیٹرنگ سسٹم کامیابی سے نصب ہو چکا ہے، جبکہ ٹیکسٹائل اور مشروبات کے شعبوں میں یہ کام جاری ہے۔ مانیٹرنگ سسٹم کی بدولت گزشتہ ایک سال کے دوران شوگر انڈسٹری سے 42 بلین روپے، سیمنٹ سے 38 بلین روپے اور بیوریجز انڈسٹری سے 15 بلین روپے کا اضافی ٹیکس حاصل ہوا ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، عطاء اللہ تارڑ، شزا فاطمہ، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
متعلقہ عنوانات
آصفہ بھٹو سے انڈونیشین سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
15 July 2026
عمرہ نظام میں بڑی اصلاحات، نئے رولز نافذ کر دیے گئے
15 July 2026
کانگو میں ایبولا کیسز 2 ہزار سے تجاوز، 754 افراد ہلاک
15 July 2026
آئی سی سی نے ون ڈے اور ٹی 20 ورلڈ کپ کے نئے فارمیٹس کی منظوری دے دی
15 July 2026
حکومت نے ٹی ٹی ایس فیکلٹی کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافے کی منظوری دیدی
15 July 2026
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل 2 روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے
15 July 2026
عمان کے ساحل کے قریب حملے کا شکار جہاز سے لاپتا بھارتی انجینئر کی لاش مل گئی
15 July 2026
بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر انتخابی مہم کا شیڈول جاری کر دیا
15 July 2026