LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کے تعین کیلئے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس طلب حرمین شریفین کا تحفظ ملک و قوم اور مسلح افواج کیلئے اہم فریضہ ہے: وزیراعظم پاکستان اور یورپی یونین کے پارلیمانی روابط کو مزید فروغ دینا ہو گا: ایاز صادق اسحاق ڈار کا کانگو کے صدر اور گنی بساؤ کے سابق صدر سے مکہ دفاعی معاہدے پر تبادلہ خیال بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق خبریں تشویشناک,اہم پریس کانفرنس مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل کے مرکزی دفتر پر فائرنگ، ملزمان فرار حج 2027 کا پورا عمل ڈیجیٹل، 4 لاکھ رجسٹرڈ عازمین درخواستیں دے سکیں گے امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران جولائی میں ترسیلاتِ زر 13 فیصد بڑھ گئیں، وزیراعظم کا اظہار اطمینان اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس ایران کو فوجی دباؤ سے زیادہ امریکی اقتصادی پابندیوں کی فکر ہے: امریکا اسحاق ڈار کا کویتی ہم منصب سے رابطہ، مکہ دفاعی معاہدے پر تبادلہ خیال ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری مریم نواز سے آکسفورڈ یونیورسٹی پریس پاکستان کے وفد کی ملاقات، جدید نصاب کے فروغ پر تبادلہ خیال

معاشی اصلاحات اور جدید مالیاتی منصوبے؛ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

Web Desk

15 July 2026

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان اقتصادی تعاون، تجارتی سرگرمیوں، سرمایہ کاری اور مالیاتی منڈیوں میں شراکت داری بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے وفاقی بجٹ 27-2026 کی کامیاب منظوری، مالیاتی اصلاحات، اور ایف بی آر (FBR) میں مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی ٹیکس نظام کی تیاری سمیت ٹیکنالوجی اصلاحات پر بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت ٹیکس نیٹ بڑھانے، مالیاتی نظم و نسق کو بہتر کرنے اور پانڈا بانڈز، سکوک اور عالمی بانڈز کے اجراء سمیت خودمختار قرضوں کی ٹوکنائزیشن جیسے جدید مالیاتی ذرائع پر سرگرمی سے کام کر رہی ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر نے معاشی استحکام کے لیے حکومتِ پاکستان کی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے برطانیہ کے مسلسل تعاون کا اعادہ کیا۔ اعلامیے کے مطابق، دونوں ممالک نے صحتِ عامہ، آبادی پر قابو پانے کی منصوبہ بندی اور موسمیاتی تبدیلی (Climate Change) کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔