بانی پی ٹی آئی کی قید کے 3 سال؛ 5 اگست کو ملک گیر احتجاجی ریلیاں نکالنے کا فیصلہ
Web Desk
15 July 2026
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی قید کو تین سال مکمل ہونے پر 5 اگست کو ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ جوائنٹ پارلیمانی میٹنگ میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی مسلسل قید اور ان کی صحت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی گئی۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا ہر رکنِ اسمبلی بانی کی قید کو ناحق سمجھتا ہے، عدالتوں سے انصاف نہیں مل رہا اور اپیلوں پر فیصلے نہیں آ رہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ 5 اگست کے احتجاج اور آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کے لیے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس سمیت سیاسی کمیٹی اور اتحادیوں سے مشاورت کی جائے گی، جس کے بعد اگلے قدم کا اعلان ہوگا؛ ملک سے ظلم اور ناانصافی کا خاتمہ اب ناگزیر ہو چکا ہے۔
متعلقہ عنوانات
صدر مملکت آصف زرداری نے پانچ سمریوں اور بلوں کی منظوری دے دی
11 August 2026
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) سے نواز دیا گیا
11 August 2026
میر رضا قتل کیس: مقتول کی کیمیائی رپورٹ میں اہم انکشافات
11 August 2026
بحیرہ احمر اور خلیج عمان میں دو کارگو جہازوں پر حملے، عملے کے تین ارکان ہلاک
11 August 2026
پاکستان میں اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں، مراعات میں کئی دہائیوں کے دوران ہوشربا اضافہ
11 August 2026
عالیہ نیلم کا بڑا اعزاز، 23 خالی ججز کی آسامیاں پُر کرنے والی پہلی چیف جسٹس بن گئیں
11 August 2026
محسن نقوی ایران روانہ، آبنائے ہرمز کی صورتحال پر اہم بات چیت متوقع
11 August 2026
ملکی ترقی اور خوشحالی پی ٹی آئی کو ہضم نہیں ہو رہی: عطا تارڑ
11 August 2026