LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق خبریں تشویشناک,اہم پریس کانفرنس مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل کے مرکزی دفتر پر فائرنگ، ملزمان فرار حج 2027 کا پورا عمل ڈیجیٹل، 4 لاکھ رجسٹرڈ عازمین درخواستیں دے سکیں گے امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران جولائی میں ترسیلاتِ زر 13 فیصد بڑھ گئیں، وزیراعظم کا اظہار اطمینان اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس ایران کو فوجی دباؤ سے زیادہ امریکی اقتصادی پابندیوں کی فکر ہے: امریکا اسحاق ڈار کا کویتی ہم منصب سے رابطہ، مکہ دفاعی معاہدے پر تبادلہ خیال ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری مریم نواز سے آکسفورڈ یونیورسٹی پریس پاکستان کے وفد کی ملاقات، جدید نصاب کے فروغ پر تبادلہ خیال آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ شارکس پر جدید سینسرز نصب، سائنسدانوں کا شارک سے انوکھا کام لینا شروع ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات اداکارہ سے مبینہ زیادتی کا الزام، 73 سالہ بھارتی فلم ڈائریکٹر گرفتار

آئی ایم ایف نے پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا خدشہ ظاہر کر دیا

Web Desk

15 July 2026

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے رواں مالی سال 27-2026 کے دوران پاکستان میں مہنگائی کی شرح حکومتی ہدف اور گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں زیادہ رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین کنٹری رپورٹ کے مطابق، رواں مالی سال میں پاکستان میں مہنگائی کی اوسط شرح 8.4 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے، تاہم ریلیف کی بات یہ ہے کہ آئندہ چار مالی سالوں کے دوران یہ شرح موجودہ سطح سے مزید کم رہے گی۔ رپورٹ میں یہ خوش آئند تخمینہ بھی لگایا گیا ہے کہ اگلے پانچ سال تک پاکستان میں اوسط مہنگائی سنگل ڈیجٹ (اکہرے ہندسے) میں برقرار رہے گی، جبکہ گزشتہ دو مالی سالوں کے دوران بھی اوسط مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں ہی ریکارڈ کی گئی تھی۔ دوسری جانب، ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) نے بھی خبردار کیا ہے کہ توانائی کا بحران ایشیائی معیشتوں کو شدید متاثر کر رہا ہے، جس کی وجہ سے خطے میں مہنگائی کے دباؤ میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔