LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق خبریں تشویشناک,اہم پریس کانفرنس مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل کے مرکزی دفتر پر فائرنگ، ملزمان فرار حج 2027 کا پورا عمل ڈیجیٹل، 4 لاکھ رجسٹرڈ عازمین درخواستیں دے سکیں گے امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران جولائی میں ترسیلاتِ زر 13 فیصد بڑھ گئیں، وزیراعظم کا اظہار اطمینان اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس ایران کو فوجی دباؤ سے زیادہ امریکی اقتصادی پابندیوں کی فکر ہے: امریکا اسحاق ڈار کا کویتی ہم منصب سے رابطہ، مکہ دفاعی معاہدے پر تبادلہ خیال ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری مریم نواز سے آکسفورڈ یونیورسٹی پریس پاکستان کے وفد کی ملاقات، جدید نصاب کے فروغ پر تبادلہ خیال آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ شارکس پر جدید سینسرز نصب، سائنسدانوں کا شارک سے انوکھا کام لینا شروع ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات اداکارہ سے مبینہ زیادتی کا الزام، 73 سالہ بھارتی فلم ڈائریکٹر گرفتار

آزاد کشمیر بحران؛ بلاول بھٹو کا جے کے جے اے اے سی کو خط، دھرنے معطل کرنے کی اپیل

Web Desk

15 July 2026

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (جے کے جے اے اے سی) کے خط کا جواب دیتے ہوئے آزاد کشمیر میں قیمتی جانوں کے ضیاع کو قومی المیہ قرار دیا ہے اور بحران کے حل کے لیے فریقین کی رضامندی سے ایک بااختیار “حقائق اور مفاہمت کمیشن” (Truth and Reconciliation Commission) قائم کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ اپنے مکتوب میں بلاول بھٹو زرداری نے واضح کیا کہ پرامن شہریوں کو حقوق کے مطالبے پر دہشت گرد یا پاکستان مخالف قرار دینا نامناسب ہے، اور اسلام آباد میں بیٹھے کسی بھی شخص کو کشمیریوں کی شناخت پر سوال اٹھانے کا کوئی حق نہیں ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ کمیشن کی تشکیل پر اتفاق ہوتے ہی عوامی ایکشن کمیٹی اپنا مجوزہ لانگ مارچ اور دھرنے معطل کرے، جبکہ انتظامیہ بھی تادیبی کارروائیوں سے گریز کرے۔ پی پی پی چیئرمین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کشمیر کے ساتھ پاکستان کا رشتہ رضامندی، وقار اور باہمی احترام پر مبنی ہونا چاہیے، اور ان کی جماعت اس سیاسی بحران کو حل کرنے میں اپنا مکمل کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔