LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایس ای سی پی کا بڑا سنگِ میل: اگست 2026ء میں 4,761 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، آئی ٹی سیکٹر سرِ فہرست کوہ پیما ماؤنٹ ایورسٹ کے گلیئشرز کو پگھلانے کا باعث بن رہے ہیں، حیران کن انتباہ آئی ایس پی آر سمر انٹرنشپ پروگرام کے طلبہ کا پی ایم اے کاکول کا مطالعاتی دورہ بھارتی بیان بازی شرمناک، نارووال میں مندر طوفانی بارش سے متاثر ہوا: دفتر خارجہ پاکستانی شہری نے ابوظبی میں 1 کروڑ 50 لاکھ درہم کی لاٹری جیت لی وزیراعلیٰ مریم نواز کا سرگودھا میں مزید 7 الیکٹرو بسیں مہیا کرنے کا اعلان ’6 بچے ہیں، مزید نہیں پال سکتی‘ ماں نے 2 ماہ کے بچے کو برساتی نالے میں پھینک دیا چین ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنے میں تعاون کیلئے تیار ہے: جے ڈی وینس این سی سی آئی اے کا چھاپہ، 6 لاکھ شہریوں کے فنگرپرنٹس، بائیو میٹرک ڈیٹا برآمد ایران کے معاملے پر درست فیصلہ کیا، ہم یہ جنگ پہلے ہی جیت چکے ہیں: ٹرمپ امریکی سینیٹربرنی سینڈرز کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مستقل پابندی لگانے کی تجویز اسرائیلی انتہا پسند وزیر کا غزہ سے فلسطینیوں کی بیرون ملک منتقلی کا منصوبہ پیش ایران میں امریکی حملے میں شہید ہونے والے شہریوں کی تدفین کر دی گئی امریکی اقتصادی پابندیاں: ایران پر شدید معاشی دباؤ، مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ روسی ایس یو 57 ای لڑاکا طیارے سے لانچ ہونے والے اسٹیلتھ ڈرونز عالمی نمائش کیلئے تیار

جوا ایپ تشہیر کیس: یوٹیوبر اقرا کنول اور شوہر اریب کی ضمانت منظور

Web Desk

14 July 2026

لاہور کی سیشن کورٹ نے آن لائن جوا ایپ کی مبینہ تشہیر سے متعلق کیس میں معروف یوٹیوبر اقرا کنول اور ان کے شوہر اریب کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج نصرت علی صدیقی نے مقدمے کی سماعت کی، جس کے دوران دونوں ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور اپنی حاضری مکمل کروائی۔ سماعت کے دوران فریقین کے وکلاء نے اپنے اپنے مؤقف کے حق میں تفصیلی دلائل دیے۔ عدالتِ عالیہ نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد دونوں ملزمان کی عبوری ضمانت مستقل بنیادوں پر منظور کرنے کا حکم جاری کیا۔ واضح رہے کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے اقرا کنول اور اریب کے خلاف انٹرنیٹ پر جوئے کی ایپلی کیشن کی مبینہ پبلسٹی اور تشہیر کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔