مومنہ اقبال ہراسگی کیس: ثاقب چدھڑ اور اہلیہ کی عبوری ضمانت میں توسیع
Web Desk
13 July 2026
لاہور کی سیشن کورٹ نے نامور اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے کیس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ سمیرا کی عبوری ضمانت میں 28 جولائی تک توسیع کر دی ہے۔ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج نصرت علی صدیقی نے ملزمان کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کی، جس کے دوران لیگی رہنما اپنی اہلیہ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ثاقب چدھڑ کی اہلیہ سمیرا شاملِ تفتیش ہو چکی ہیں، تاہم مقدمے کی حتمی تفتیش مکمل کرنے کے لیے پولیس کو مزید وقت درکار ہے۔ واضح رہے کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے اداکارہ مومنہ اقبال کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف ہراسانی اور دھمکیوں کا مقدمہ درج کر رکھا ہے، جس میں اب عدالت نے تفتیش مکمل کرنے کے لیے مہلت دیتے ہوئے ضمانت کی معیاد بڑھا دی ہے۔
متعلقہ عنوانات
فریال گوہر کا تشدد سے حمل ضائع ہونے کا الزام؛ جمال شاہ کا ردعمل سامنے آگیا
2 September 2026
معروف اداکارہ نے بھارتی فلم انڈسٹری کا سیاہ چہرہ بے نقاب کردیا
2 September 2026
معروف شاعر احمد راہی کو ہم سے بچھڑے 24 برس بیت گئے
2 September 2026
شعیب ملک کا چوتھی شادی کی افواہوں پر دلچسپ ردعمل
2 September 2026
میں جنات کا بادشاہ ہوں، ایک جن 12 برس سے میرے ساتھ ہے: محسن گیلانی
2 September 2026
رابعہ بٹ اور سونم باجوہ کی دلچسپ نوک جھونک
1 September 2026
معروف امریکی گلوکار لیونل رچی کنسرٹ کے بعد اسپتال منتقل
1 September 2026
مائیکل جیکسن کا بڑا بیٹا کئی ماہ کی خاموشی کے بعد اچانک منظرِ عام پر، مداح حیران
1 September 2026