امریکی ریزیڈنسی پروگرام میں پاکستانی ڈاکٹرز نے بھارتیوں کو پیچھے چھوڑ دیا
Web Desk
12 July 2026
پاکستانی میڈیکل گریجویٹس نے عالمی سطح پر ایک اور بڑی کامیابی اپنے نام کر لی ہے، جہاں امریکی ریزیڈنسی پروگرام (USMLE) میں پاکستانی ڈاکٹرز نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پڑوسی ملک بھارت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، امریکا کے باوقار ریزیڈنسی پروگرام کے لیے 1400 سے زائد پاکستانی ڈاکٹرز کا انتخاب ہوا ہے، جبکہ اس کے مقابلے میں بھارت سے صرف 400 ڈاکٹرز ہی اس پروگرام کے لیے کوالیفائی کر سکے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ پاکستانی ڈاکٹرز کو امریکی فیلوشپ میڈیسن کے شعبے میں اعلیٰ طبی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے بہترین مواقع ملے ہیں۔ صدر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PM&DC) ڈاکٹر رضوان تاج نے نوجوان ڈاکٹرز کی اس عالمی کامیابی کو ملک کے لیے باعثِ فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ایم اینڈ ڈی سی کی جانب سے کی جانے والی حالیہ اصلاحات اور طبی تعلیم کے معیار کو عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کی بدولت اب پاکستانی ڈاکٹرز دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا آبادی والا ملک، 2050 تک آبادی 40 کروڑ تک پہنچنے کا خدشہ
12 July 2026
امریکا: غیرمعمولی جِلد کی بیماری کے پھیلاؤ پر ماہرین پریشان
12 July 2026
سائنس دانوں کا کووڈ کی بوسٹر ویکسین سے متعلق اہم انکشاف!
11 July 2026
زیادہ کافی پینے والوں میں جگر کے امراض کا خطرہ کم، نئی تحقیق کے دلچسپ نتائج سامنے آگئے
11 July 2026
کراچی میں مزید دو بچیوں میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہو گئی
11 July 2026
لمبی عمر کےلیے ہر سال کروڑوں روپے خرچ کرنے والا ارب پتی لاعلاج بیماری میں مبتلا
10 July 2026
مسلسل موبائل اسکرولنگ دماغ پر کیا اثر ڈالتی ہے؟ ماہرین نے اہم حقائق سے آگاہ کردیا
10 July 2026
پاکستان اور دنیا بھر سے پولیو کے مکمل خاتمے کیلیے آئندہ 6 ماہ فیصلہ کن قرار
10 July 2026