معروف بالی وڈ اداکار کو شوٹنگ کے دوران زہریلے کیڑے نے کاٹ لیا، حالت تشویشناک
Web Desk
10 July 2026
بالی وڈ اور ہندی سنیما کے معروف اداکار راجیش شرما کو جنوبی بھارت کے سپر اسٹار پربھاس کی نئی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے دوران زہریلے کیڑے نے کاٹ لیا، جس کے بعد ان کی حالت بگڑ گئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار اس وقت کلکتہ کے ڈھاکوریا میں واقع منی پال اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ اداکارہ سودیپا چٹرجی نے راجیش شرما کے اہلخانہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے ان کی بگڑتی ہوئی صحت کی تصدیق کی ہے۔
پریس نوٹ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ حیدرآباد کی راموجی فلم سٹی میں پیش آیا جہاں پربھاس کی فلم کی شوٹنگ جاری تھی۔ پیک اپ کے بعد راجیش شرما گھنی جھاڑیوں کے قریب مقامی تکنیکی عملے کے ساتھ گفتگو کر رہے تھے کہ اسی دوران انہیں کسی کیڑے نے کاٹا، جسے انہوں نے معمولی سمجھ کر فوری طبی امداد نہیں لی۔ واقعے کے 6 گھنٹے بعد اداکار کی دائیں ٹانگ میں شدید درد شروع ہوا اور وہ بگڑتی ہوئی حالت کے باوجود کلکتہ کی فلائٹ میں سوار ہو گئے، جہاں سفر کے دوران انہیں تیز بخار ہو گیا اور طبیعت مزید خراب ہو گئی۔
اسپتال کے ڈاکٹروں کے مطابق زہر کا انفیکشن راجیش شرما کے پیر کی انگلیوں سے لے کر گھٹنے تک پھیل چکا ہے اور ٹانگ پر بڑے بڑے چھالے بن گئے ہیں، جبکہ انہیں سانس لینے میں بھی شدید دشواری کا سامنا ہے۔ ڈاکٹروں نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ انفیکشن کی وجہ سے ٹانگ میں خون کا لوتھڑا بن سکتا ہے جو اگر سفر کر کے پھیپھڑوں تک پہنچ گیا تو جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔ پریس نوٹ میں بتایا گیا ہے کہ راجیش شرما ابھی تک خطرے سے باہر نہیں ہی
متعلقہ عنوانات
جیون ساتھی کا انتخاب انڈسٹری سے نہیں کروں گی: نوال سعید
4 September 2026
یومِ دفاع و شہداء، شوبز شخصیات بھی وطن سے محبت، قومی یکجہتی کے جذبے سے سرشار
3 September 2026
مومنہ اقبال و ثاقب چڈھر کیس: نئے ڈیجیٹل شواہد پر دوبارہ نوٹس جاری، ازسرنو تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل
3 September 2026
مومنہ اقبال کا ثاقب چدھڑ کے خلاف ہر فورم پر جانے کا اعلان
3 September 2026
مومنہ اقبال ہراسگی کیس: تفتیش میں ثاقب چڈھر اور اہلیہ سمیرا بے قصور قرار
3 September 2026
فریال گوہر کا تشدد سے حمل ضائع ہونے کا الزام؛ جمال شاہ کا ردعمل سامنے آگیا
2 September 2026
معروف اداکارہ نے بھارتی فلم انڈسٹری کا سیاہ چہرہ بے نقاب کردیا
2 September 2026
معروف شاعر احمد راہی کو ہم سے بچھڑے 24 برس بیت گئے
2 September 2026