لاہور ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی؛ لندن سے پہنچتے ہی پوڈ کاسٹر ریحان طارق گرفتار
Web Desk
8 July 2026
معروف پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو لندن سے پاکستان پہنچتے ہی لاہور ایئرپورٹ پر این سی سی آئی اے (NCCIA) نے گرفتار کر لیا ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ریحان طارق رات ایک بجے لندن سے پرواز کے ذریعے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تھے، جہاں سب سے پہلے ایف آئی اے نے انہیں روک لیا اور بعد ازاں این سی سی آئی اے کے اہلکار آ کر انہیں اپنے ساتھ لے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ریحان طارق کا نام پی این آئی ایل (PNIL) لسٹ میں شامل تھا، اور ایئرپورٹ پر چیکنگ کے دوران مقدمہ اور لسٹ میں نام سامنے آنے پر یہ گرفتاری عمل میں آئی۔ این سی سی آئی اے لاہور میں ان کے خلاف مقدمہ درج ہے، تاہم ایجنسی کے ترجمان نے فی الحال اس حساس معاملے پر کوئی بھی مؤقف دینے سے گریز کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
فلم فلاپ ہوسکتی ہے، عورت نہیں: اداکارہ میرا
30 September 2026
بشریٰ انصاری کی واپسی، فہد مصطفیٰ کے ساتھ نئی فلم کا اعلان
30 September 2026
ن لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ اور اداکارہ مومنہ اقبال تنازع کیس، لاہور ہائیکورٹ نے سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی
30 September 2026
مقابلہ حسن کی فاتح 30 سالہ بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر کی پراسرار موت
30 September 2026
بھارتی پلے بیک گلوکار جوبین نوٹیال کے ہاں بیٹےکی پیدائش
29 September 2026
عاطف اسلم کو جرمنی میں برلن بڈی بیئر سے نواز دیا گیا
29 September 2026
سلمان خان کا جعلی اے آئی ویڈیوز بنانے والوں کو جیل بھیجنے کا مطالبہ
29 September 2026
1 سال تک میں بینائی سے محروم رہا: حسن شہریار
28 September 2026