LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مشہور گیم سٹک رن کے بانی مینوئل اوٹو نے لائیو سٹریم کے دوران خودکشی کر لی پنجاب میں 20 کلو آٹے کا تھیلا بند، سمگلنگ روکنے کیلئے کڑی نگرانی کا حکم https://tvoneusa.com/pakistan-canada-medical-colleges-sign-mou-postgraduate-medical-education/ پاکستان اور کینیڈا کے طبی اداروں میں تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط طبی معائنے کے بعد نواز شریف وطن واپس، جاتی امراء روانگی چین میں زلزلے سے سینکڑوں مکان منہدم، 16 افراد ہلاک، پاکستان کی مدد کی پیشکش شوہر نے فٹبال میچ دیکھنے کی خاطر بیوی کو کرسی سے باندھ دیا بلوچستان کے شہر دالبندین اور ملحقہ علاقوں میں 5.1 شدت کا زلزلہ امریکی صدر ٹرمپ نے جلد ہی ایران پر دوبارہ حملہ کرنے کا اشارہ دے دیا نیویارک انتخابات: ووٹر رجسٹریشن کی آخری تاریخ 24 اکتوبر، All About USA کی جانب سے رہنما ووٹر گائیڈ جاری نیویارک میں سینٹرل پارک کی تاریخی بگھیوں پر پابندی کا بل منظور، 2028 میں صنعت کا خاتمہ ہوگا کینیڈا اور ترکیہ میں دوطرفہ تعلقات کو سٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے کا معاہدہ طے غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ سے مزید 4 فلسطینی شہید سعودی معیشت پر حوثیوں کے حملوں کے اثرات فی الحال محدود ہیں، آئی ایم ایف جماعت اسلامی کا آج ملک کے 150 شہروں میں بیک وقت احتجاج اور دھرنوں کا اعلان

گوجرخان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹا قتل

Web Desk

5 July 2026

پنجاب کے شہر گوجر خان کی یونین کونسل جرموٹ کے گاؤں کینگھر خورد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے باپ اور بیٹے کو موت کے گھاٹ اتار دیا، جس کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

گوجر خان پولیس کے مطابق ابتدائی اطلاعات سے معلوم ہوا ہے کہ ملزمان نے آتشیں اسلحے کا استعمال کرتے ہوئے ایک شہری اور اس کے بیٹے پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے۔ دونوں مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب سی پی او راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن، ایس پی صدر اور اے ایس پی گوجر خان کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے پولیس حکام کو حکم دیا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائیں اور ملوث ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔