خطے میں پائیدار امن صرف بیرونی مداخلت کے بغیر ہی ممکن ہے، عباس عراقچی
Web Desk
2 July 2026
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کے خطے میں پائیدار امن و استحکام کا قیام صرف اور صرف بیرونی یا غیر ملکی مداخلت کے بغیر ہی ممکن ہے۔
ایک خصوصی بیان میں ایرانی وزیر خارجہ نے بحرین میں منعقد ہونے والے امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) کے اعلیٰ سطح کے عسکری و سکیورٹی اجلاس پر کڑی تنقید کی۔ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ امریکی فوجی کمانڈ خطے کے ممالک کو سکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے اور وہ یہاں امن کے بجائے مزید بدامنی لائی ہے۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ غیر ملکی طاقتیں تو خود اپنا تحفظ کرنے کے قابل بھی نہیں ہیں۔
خیال رہے کہ امریکی سینٹرل کمانڈ کی قیادت میں بحرین میں خطے کے اعلیٰ فوجی حکام کا ایک اہم سکیورٹی اجلاس منعقد ہوا، جس میں مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ کشیدہ صورتحال، علاقائی استحکام اور دفاعی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس عسکری اجلاس میں امریکہ اور مشرقِ وسطیٰ کے 12 ممالک کے دفاعی حکام نے شرکت کی، جہاں بحری تجارتی راستوں کے تحفظ خصوصاً آبنائے ہرمز (Strait of Hormuz) میں بلا رکاوٹ تجارتی سرگرمیاں اور جہاز رانی جاری رکھنے کے لیے مشترکہ کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
اسحاق ڈار کا موریطانیہ کے وزیر خارجہ سے رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
19 August 2026
پاکستان کا مقبوضہ کشمیر سے متعلق امریکی بیان پر ناظم الامور کو ڈی مارش
19 August 2026
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی
19 August 2026
وزیراعظم سے پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر کی الوداعی ملاقات
19 August 2026
بلاول بھٹو کا پارلیمان کو فعال بنانے پر زور، اپوزیشن کو کمیٹیوں میں واپسی کی دعوت
19 August 2026
ایران کا متحدہ عرب امارات کا ٹینکر قبضے میں لینے کا دعویٰ
19 August 2026
غیر قانونی کال سینٹر چلانے پر 275 غیر ملکی گرفتار، 76 کو واپس بھیجنے کا فیصلہ
19 August 2026
بلاول بھٹو کی اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات، پارلیمانی امور، ملکی سیاست پر گفتگو
19 August 2026