LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے وزیراعظم رواں ہفتے ایران کا دورہ کریں گے چین: انسان نما روبوٹس نے فیکٹری میں 6 روزہ مسلسل ڈیوٹی کامیابی سے مکمل کر لی ایران کیخلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، بہت کام باقی ہے، نیتن یاہو انڈونیشیا وزیر تعلیم اور گوجیک ایپ کے بانی کو کرپشن پر اربوں روپے جرمانہ اور قید مفاہمتی یادداشت میں طے شدہ شرائط پوری ہونے تک مزید مذاکرات میں شامل نہیں ہوں گے: ایران بلوچستان کی سرحر پر افغان طالبان رجیم کے4 ڈرونز کو سیکیورٹی فورسز نے مار گرایا ئی اے ای اے کو ایرانی جوہری تنصیبات تک رسائی نہیں دی گئی، امریکہ مفاہمتی یادداشت کے تحت اپنے وعدے پورے کرے: اسماعیل بقائی برطانیہ کا مزید 45 ہزار غیر قانونی مقیم افراد کو ملک بدر کرنے کا اعلان فیفا ورلڈ کپ: ناروے نے آئیوری کوسٹ کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا کاہنہ حادثہ پر ایجوکیشن اتھارٹی کی رپورٹ تیار، ضلعی انتطامیہ کو ارسال پاکستان نے پہلی بار بین الاقوامی زیتون کونسل میں مستقل رکن کی حیثیت سے نشست سنبھال لی اسرائیلی حملے شام کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہیں: شامی صدر احمد الشرع ایرانی نائب وزیر خارجہ کل دوحہ میں قطری حکام سے اہم ملاقات کرینگے: ایران پیدائشی شہریت پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر ٹرمپ کی تنقید، کانگریس سے قانون سازی کا مطالبہ جنوبی لبنان میں بفر زون کا قیام اسرائیل کی اہم کامیابی ہے: نیتن یاہو

خیبرپختونخوا میں 30 جون کے بعد نجی سکول کھولنے پر پابندی برقرار

Web Desk

30 June 2026

خیبرپختونخوا پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی (KP-PSRA) نے صوبے کے تمام نجی سکولوں کو ایک اہم مراسلہ جاری کرتے ہوئے 30 جون کے بعد کسی بھی قسم کی تعلیمی یا ہم نصابی سرگرمی کے لیے سکول کھولنے پر پابندی برقرار رکھنے کی سخت ہدایت کی ہے۔

سرکاری مراسلے کے مطابق، صوبے بھر میں سمر کیمپ، اضافی کلاسز، کوچنگ، امتحانات اور طلبہ کی حاضری سے متعلق تمام تر سرگرمیاں فوری طور پر بند کی جائیں۔ اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ یہ فیصلہ صوبے میں جاری شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال میں طلبہ کی صحت اور سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

مراسلے میں نجی تعلیمی اداروں کو سخت خبردار کیا گیا ہے کہ ان سرکاری ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے سکولوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی، جس میں شوکاز نوٹس، بھاری جرمانہ اور سکول کی رجسٹریشن کی معطلی سمیت دیگر قانونی اقدامات شامل ہیں۔

خیبرپختونخوا پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی نے مزید ہدایت کی ہے کہ تمام نجی تعلیمی ادارے اب موسمِ گرما کی تعطیلات کے بعد صرف حکومت کے جاری کردہ باضابطہ سرکاری تعلیمی کیلنڈر کے مطابق ہی دوبارہ کھولے جا سکیں گے۔