بھارت کا پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے: پاکستان
Web Desk
19 November 2026
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن ملک لائبیریا کے زیر اہتمام ’’قدرتی وسائل اور تنازعات: روک تھام اور امن کے لیے تعاون کا فروغ‘‘ کے موضوع پر منعقدہ آریا فارمولا اجلاس میں بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ اور غیر قانونی طور پر معطل کرنے کے اقدام اور پاکستان کی طرف آنے والے دریاؤں کا پانی روکنے کی دھمکیوں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب سفیر عثمان جدون نے خبردار کیا کہ مشترکہ قدرتی وسائل کو دباؤ ڈالنے یا بطور ہتھیار استعمال کرنا بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی، 24 کروڑ سے زائد افراد کے روزگار اور فلاح و بہبود کے لیے براہِ راست خطرہ اور علاقائی امن و استحکام کے منافی ہے، جبکہ مستقل ثالثی عدالت بھی 31 اگست 2026 کے اپنے فیصلے میں توثیق کر چکی ہے کہ سندھ طاس معاہدہ بدستور نافذ العمل ہے اور بھارت اپنی معاہداتی ذمہ داریوں کا پابند ہے۔ سلامتی کونسل کی قرارداد 2788، جنرل اسمبلی کی قرارداد 1803 اور اقوام متحدہ کے منشور کے آرٹیکل 33 کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرحد پار پانی اور دیگر قدرتی وسائل کے تنازعات پرامن طریقے سے حل ہونے چاہئیں۔ افریقی ممالک بالخصوص جمہوریہ کانگو کی مثال دیتے ہوئے سفیر عثمان جدون نے قدرتی وسائل سے جڑے تنازعات کی روک تھام کے لیے تین اہم ترجیحات پیش کیں، جن میں بنیادی سیاسی و انتظامی وجوہات کا حل اور وسائل کی منصفانہ تقسیم، غیر قانونی ترسیل روکنے کے لیے سپلائی چین میں شفافیت و ذمہ دارانہ خریداری، اور ترقی پذیر ممالک میں مقامی سطح پر پیداوار، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور سرمایہ کاری کو یقینی بنانا شامل ہے تاکہ قدرتی وسائل استحصال کے بجائے پائیدار امن اور مشترکہ خوشحالی کا ذریعہ بن سکیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی
19 November 2026
ٹرمپ نے ایران جنگ ختم کروانے کیلئے چین اور روس سے مدد لینے کا امکان مسترد کر دیا
19 November 2026
بلوچستان میں امن، خوشحالی، پائیدار ترقی کیلئے پاک فوج کا غیر متزلزل عزم برقرار ہے: فیلڈ مارشل
19 November 2026
عالمی امن کیلئے باہمی تعاون پر مبنی سلامتی پالیسی ناگزیر ہے، وزیر دفاع
19 November 2026
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باوجود خلیجی ممالک محفوظ ترین ممالک میں سرفہرست
19 November 2026
اسرائیل کا غزہ میں بڑا فوجی آپریشن، ٹینکوں کی پیش قدمی، ہزاروں فلسطینیوں کی نقل مکانی
19 November 2026
سربراہ امریکی سینٹرل کمانڈ کا اسرائیل کا دورہ، آرمی چیف سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں
19 November 2026
ایرانی نیٹ ورکس کیخلاف کریک ڈاؤن: امریکا کی لبنان میں مقیم 3 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد
19 November 2026