بڑھتی آبادی ترقی کیلئے چیلنج، وزیراعظم کی نیشنل پاپولیشن کونسل جلد فعال کرنے کی ہدایت
Web Desk
30 June 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت بہبودِ آبادی سے متعلق ایک اعلیٰ سطح کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک میں آبادی کے تیزی سے بڑھتے ہوئے رجحان اور اس پر قابو پانے کے لیے ایک جامع حکمت عملی پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزرا خواجہ محمد آصف، احسن اقبال، محمد اورنگزیب، عطاء اللہ تارڑ، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی اور دیگر اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وسائل اور آبادی میں توازن ہی پائیدار ترقی کی ضمانت ہے۔ انہوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ تیزی سے بڑھتی آبادی قومی وسائل پر دباؤ بڑھا رہی ہے اور ملکی ترقی کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے، اس لیے آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی، معاشی استحکام اور انسانی وسائل کی بہتری سے ہم آہنگ کرنا ناگزیر ہو چکا ہے۔
وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا افتتاحی اجلاس جلد از جلد بلانے اور قومی سطح پر آبادی سے متعلق پالیسی سازی کے لیے کونسل کا تنظیمی ڈھانچہ فوری طور پر مرتب کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ خود نیشنل پاپولیشن کونسل کی سربراہی کریں گے۔
اجلاس کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ اس کونسل میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز شامل ہوں گے، جبکہ اس کا سیکرٹریٹ وزارتِ منصوبہ بندی میں قائم کیا جائے گا۔ بریفنگ میں مزید واضح کیا گیا کہ سماجی تحفظ کے پروگراموں کو خاندانی منصوبہ بندی سے منسلک کیا جائے گا، جہاں خواتین کی تعلیم اور انہیں معاشی طور پر بااختیار بنانا آبادی پر قابو پانے کی حکمت عملی کا بنیادی حصہ ہوگا۔ اس کے علاوہ، آبادی میں توازن اور خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق ملک گیر مؤثر آگاہی مہم بھی چلائی جائے گی۔
حکام نے اجلاس کو بتایا کہ بنگلہ دیش، انڈونیشیا اور ایران سمیت کئی اسلامی ممالک آبادی پر قابو پانے کے کامیاب پروگرام چلا رہے ہیں، اور نیشنل پاپولیشن کونسل صوبائی حکومتوں کے تعاون سے پاکستان میں بھی قومی سطح پر ایسی ہی مؤثر مہم چلانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے گی۔
متعلقہ عنوانات
سندھ طاس معاہدے پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے: بلاول بھٹو
6 July 2026
سانحہ بلدیہ تفصیلی فیصلہ جاری, سزائے موت پانے والے ملزمان رحمان بھولا اور زبیر چریا کو بری کر دیا
6 July 2026
سہیل آفریدی کی ضم اضلاع میں عوامی خدمات بہتر بنانے کیلئے تین ماہ کی مہلت
6 July 2026
پی سی بی کا بڑا اقدام؛ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں دنیا کی جدید ترین ‘ٹرو مین 3’ بولنگ مشین نصب
6 July 2026
عمران خان کی اہلیہ نے اپنے شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروا دیا
5 July 2026
کوئی بھی ادارہ قانون کے عطا کردہ اختیارات سے تجاوز نہیں کرسکتا، وفاقی ٹیکس محتسب
5 July 2026
شہر قائد میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے 2 نوجوان زخمی
5 July 2026
شاہراہ قراقرم ایک بار پھر بند ہوگئی
5 July 2026