لڑکیوں کو اپنی تعلیم، خودمختاری کے حصول کیلیے مضبوط ہونا چاہیے، کومل عزیز
Web Desk
28 June 2026
پاکستانی اداکارہ اور کامیاب کاروباری شخصیت کومل عزیز خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ڈیڑھ سال قبل اپنے خاندانی گھر سے الگ ہو کر آزادانہ زندگی گزار رہی ہیں۔ اپنے ملبوسات کے برانڈ اور انسٹاگرام پر 16 لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے والی اداکارہ نے حال ہی میں اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر مداحوں کے لیے سوال و جواب کا ایک خصوصی سیشن رکھا، جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی اور معاشرتی رویوں کے بارے میں کھل کر بات کی۔
سیشن کے دوران ایک مداح نے سوال کیا کہ، “کیا آپ اپنے خاندان کے ساتھ رہتی ہیں یا اکیلے پُرسکون زندگی گزار رہی ہیں؟” اس پر کومل عزیز خان نے جواب دیا کہ میں نے ڈیڑھ سال پہلے اپنا خاندانی گھر چھوڑ دیا تھا، اب میں اپنی بہترین دوست اور اپنی پالتو بلی کے ساتھ رہتی ہوں۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ میرا خاندان قریب ہی رہتا ہے اور وہ اکثر میرے لیے گھر کا بنا ہوا کھانا بھیجتا رہتا ہے، یہ میری زندگی کا بہترین دور ہے۔ اداکارہ نے اپنی ایک اور پوسٹ میں اس بات پر زور دیا کہ خاندانی گھر سے الگ رہنے کا مطلب یہ ہرگز نہیں ہوتا کہ آپ نے اپنے خاندان کو چھوڑ دیا ہے یا ان سے تعلق ختم کر لیا ہے۔
شادی کے روایتی مروجہ موضوع اور خاندانی دباؤ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کومل عزیز خان نے واضح کیا کہ وہ ایسے کسی بھی معاشرتی دباؤ کو خاطر میں نہیں لاتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لڑکیوں کو اپنی تعلیم، مالی خودمختاری اور بنیادی حقوق کے حصول کے لیے ہمیشہ مضبوط اور ثابت قدم ہونا چاہیے، نہ کہ معاشرے کی طرف سے ڈالے جانے والے بے جا دباؤ کے آگے جھک جانا چاہیے۔
متعلقہ عنوانات
معروف شیف راحت علی انتقال کر گئیں
28 June 2026
بچوں کیخلاف جرائم کی روک تھام کیلئے سخت سزائیں کافی نہیں: خاقان شاہنواز
28 June 2026
درفشاں سلیم کی تصاویر نے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی
27 June 2026
بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈری فلم ساز 73 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
27 June 2026
دعا لیپا کی پرتگال میں ممنوعہ کتابوں کی مستقل لائبریری قائم
27 June 2026
قانونی نوٹس ملنے کے بعد مذہبی اسکالر ناصر مدنی نے مومنہ اقبال سے معافی مانگ لی
27 June 2026
روینہ ٹنڈن اور اکشے کمار کی 22 سال بعد بڑے پردے پر واپسی
27 June 2026
بھارتی اداکارہ کریشی تھاپنڈا کے گھر سے تاجر کی لاش برآمد
27 June 2026