بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈری فلم ساز 73 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
Web Desk
27 June 2026
بھارتی فلم انڈسٹری، خصوصاً تامل سنیما کے معروف اور باصلاحیت اسکرین رائٹر، ہدایت کار اور اداکار کے بھاگیہ راج 73 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں۔ ان کے انتقال کی خبر نے تامل فلمی دنیا (کولی ووڈ) کو سوگوار کر دیا ہے اور فنکاروں، فلم سازوں سمیت لاکھوں مداحوں کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، کے بھاگیہ راج کو صبح کے وقت سینے میں شدید تکلیف اور دل کا دورہ پڑنے کی شکایت ہوئی، جس پر انہیں فوری طور پر چنئی کے ایک نجی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم، ڈاکٹروں کی بھرپور اور ہنگامی کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ وہ اپنے پیچھے سوگواران میں اہلیہ پورنیما بھاگیہ راج، بیٹے شانتنو بھاگیہ راج اور بیٹی سارنیا بھاگیہ راج کو چھوڑ گئے ہیں۔ استاد کے انتقال کے محض 17 روز بعد رخصت کے بھاگیہ راج کی وفات کو فلم انڈسٹری کے لیے ایک دہرا اور ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔ وہ تامل سنیما کے ممتاز ترین ہدایت کار ‘کے بھارتی راجہ’ کے شاگردِ خاص تھے اور اپنے استاد کے انتقال کے محض 17 روز بعد خود بھی دنیا سے رخصت ہو گئے، جس نے فلمی حلقوں میں غم کی لہر کو مزید گہرا کر دیا ہے۔ انہوں نے روایتی ہیروز کے بجائے عام مڈل کلاس کرداروں، برجستہ مکالموں اور مزاح کے امتزاج سے کہانی نویسی کا ایک نیا رخ متعارف کرایا۔ انہوں نے 75 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور 25 سے زائد فلموں کی ہدایت کاری کی۔
ان کی لکھی ہوئی شہرہ آفاق کہانیوں میں Oru Kaidhiyin Diary شامل ہے جس کی ہدایت کاری ان کے استاد کے بھارتی راجہ نے کی تھی اور کمل ہاسن نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔ بعد ازاں، اسی کہانی کو بنیاد بنا کر ہندی سنیما کا شاہکار آخری راستہ (Aakhree Raasta) تیار کیا گیا، جس کی ہدایت کاری خود کے بھاگیہ راج نے کی اور اس میں بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے مرکزی کردار ادا کیا۔ بطور اداکار، مصنف اور فلم ساز ان کی لازوال خدمات کو بھارتی سنیما کی تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف سے یاد رکھا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستانی فلم انڈسٹری کے چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کو رخصت ہوئے 43 برس بیت گئے
23 November 2026
ٹک ٹاکر کی مہندی تقریب میں دو افراد کی ہلاکت کیس میں اہم پیشرفت
21 November 2026
حنا جاوید قتل کیس: پولیس نے چالان میں گھریلو ملازم ذیشان کو مرکزی ملزم قرار دے دیا
21 November 2026
روسی وزارت خارجہ کی پریس بریفنگ میں پاکستانی اداکارہ دنانیر مبین کی کامیابی کا خصوصی ذکر
21 November 2026
سینئر اینکر پرسن ربیعہ احسن قتل کیس، ملزم احسن طاہر اڈیالہ جیل سے رہا
20 November 2026
شازیہ منظور کی جائیداد پر مبینہ قبضے کی کوشش، 2 ملزمان گرفتار
20 November 2026
مس یونیورس ویتنام سے 48 روز بعد ہی تاج واپس لے لیا گیا
20 November 2026
عالمی آرٹ میلے میں پاکستانی ثقافت کی نمائندگی، گلوکار عظیم ڈار کو گیسٹ آف آنر کا اعزاز
20 November 2026