کاسمیٹک پروسیجرز سے فطری خوبصورتی متاثر ہو سکتی ہے، نادیہ خان
Web Desk
24 June 2026
پاکستان کی معروف ٹی وی میزبان اور اداکارہ نادیہ خان نے کاسمیٹک پروسیجرز اور فلرز کے چہرے پر پڑنے والے اثرات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض اوقات یہ طریقۂ علاج چہرے کی فطری اور قدرتی خوبصورتی کو شدید متاثر کر سکتے ہیں۔ اپنے مارننگ شو میں گفتگو کے دوران نادیہ خان کا کہنا تھا کہ کاسمیٹک پروسیجرز کروانے سے پہلے بہت سے لوگوں کے ذہن میں یہ خدشہ لازمی موجود ہوتا ہے کہ کہیں ان کے چہرے پر بھی اس کے منفی اثرات مرتب نہ ہوں۔
نادیہ خان نے بین الاقوامی سطح پر معروف بھارتی اداکاراؤں ایشوریا رائے اور کترینہ کیف کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں شمار ہوتی ہیں، تاہم ان کے بقول مبینہ کاسمیٹک پروسیجرز کے بعد ان کی قدرتی خوبصورتی میں واضح تبدیلی محسوس کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ بعض اوقات کاسمیٹک طریقۂ علاج کے بعد چہرہ اپنی سابقہ حالت میں واپس نہیں آتا۔ نادیہ خان نے پروگرام میں سوال اٹھایا کہ کیا چہرے میں آنے والی اس مخصوص تبدیلی کو ‘پلو فیس’ (Pillow Face) کہا جاتا ہے؟
پروگرام میں موجود ماہرِ جمالیات (Aesthetic Expert) نے نادیہ خان کے سوال کا تفصیلی جواب دیتے ہوئے فلرز کے استعمال سے متعلق درج ذیل اہم حقائق سے پردہ اٹھایا چہرے کے ہر حصے میں فلرز کا اندھا دھند استعمال ضروری نہیں ہوتا۔ اگر ضرورت سے زیادہ فلرز استعمال کیے جائیں تو چہرے کے اصل خدوخال بری طرح متاثر ہو سکتے ہیں اور چہرہ غیر فطری طور پر بڑا یا سوجا ہوا (پھولا ہوا) دکھائی دینے لگتا ہے۔چہرے کے ڈھیلے پن یا غیر متوازن ابھار کو صرف اور صرف فلرز کے ذریعے ہی مکمل طور پر درست نہیں کیا جا سکتا۔ فلرز کے ضرورت سے زیادہ اور غیر محتاط استعمال سے چہرے کی قدرتی بناوٹ اور مسکراہٹ میں مستقل یا نمایاں ترین تبدیلی آ سکتی ہے جسے طبی اصطلاح میں پلو فیس کہا جاتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستانی فلم انڈسٹری کے چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کو رخصت ہوئے 43 برس بیت گئے
23 November 2026
ٹک ٹاکر کی مہندی تقریب میں دو افراد کی ہلاکت کیس میں اہم پیشرفت
21 November 2026
حنا جاوید قتل کیس: پولیس نے چالان میں گھریلو ملازم ذیشان کو مرکزی ملزم قرار دے دیا
21 November 2026
روسی وزارت خارجہ کی پریس بریفنگ میں پاکستانی اداکارہ دنانیر مبین کی کامیابی کا خصوصی ذکر
21 November 2026
سینئر اینکر پرسن ربیعہ احسن قتل کیس، ملزم احسن طاہر اڈیالہ جیل سے رہا
20 November 2026
شازیہ منظور کی جائیداد پر مبینہ قبضے کی کوشش، 2 ملزمان گرفتار
20 November 2026
مس یونیورس ویتنام سے 48 روز بعد ہی تاج واپس لے لیا گیا
20 November 2026
عالمی آرٹ میلے میں پاکستانی ثقافت کی نمائندگی، گلوکار عظیم ڈار کو گیسٹ آف آنر کا اعزاز
20 November 2026