LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سندھ حکومت کا مزید ڈبل ڈیکر اور الیکٹرک بسیں چلانے کا اعلان پاکستان کی پرو ہاکی لیگ میں لگاتار 14ویں شکست، انگلینڈ نے بھی ہرا دیا خیبر پختونخوا فنانس بل میں نئے ٹیکس عائد، جرمانوں میں بڑا اضافہ خیبر پختونخوا اسمبلی نے نئے مالی سال کا 2170 ارب کا بجٹ منظور کر لیا گورنر تبوک کا شہباز شریف سے رابطہ، پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا پاکستان اور ایران کی امنگیں اور مقاصد مشترکہ ہیں، ایرانی صدر پزشکیان غزہ استحکام فورس: مراکش کا فوجی دستہ اسرائیل پہنچ گیا پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کریں گے، بلاول بھٹو وزیراعظم کی حج 2026 کے منتظمین کی ملاقات، شہباز شریف نے مبارکباد دی عراق نے پاکستانی زائرین کے لیے نئی ویزا شرائط جاری کر دیں حکومت کا پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ پر کنٹرول مزید مضبوط، شیئر ہولڈنگ میں اضافہ فیلڈ مارشل سے لیبیا کے نائب کمانڈر انچیف کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے پر زور امیرِ قطر کا شہباز شریف سے رابطہ، پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کو سراہا قائم مقام صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر کے کاغذات نامزدگی مسترد ایران کو کوئی رقم یا منجمد فنڈز جاری نہیں کیے، معلومات غلط نکلیں تو مذاکرات ختم کر دیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

مومنہ اقبال کو دھمکیاں دینے کا کیس: ثاقب چدھڑ اور اہلیہ کی عبوری ضمانت میں توسیع

Web Desk

24 June 2026

لاہور: سیشن کورٹ نے نامور پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمے میں مسلم لیگ (ن) کے صوبائی اسمبلی کے رکن (ایم پی اے) ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ سمیرا کی عبوری ضمانت میں 2 جولائی تک توسیع کر دی ہے۔

ملزمان کی عبوری ضمانت پر اہم سماعت ایڈیشنل سیشن جج نے کی، جس کے دوران لیگی رہنما ثاقب چدھڑ اپنی اہلیہ سمیرا کے ہمراہ عدالت میں حاضری کے لیے پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران کیس کے تفتیشی افسر نے عدالت کو اہم پیشرفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ معاملے کی گہرائی تک پہنچنے کے لیے ملزمان کے موبائل فونز فرانزک لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں اور مقدمے کی تفتیش کو مکمل کرنے کے لیے پولیس کو مزید وقت درکار ہے۔

عدالت نے تفتیشی افسر کے بیان کے بعد این سی سی آئی اے (NCCIA) سے آئندہ سماعت پر تفصیلی تفتیشی رپورٹ طلب کر لی۔

معروف اداکارہ مومنہ اقبال ن لیگ کے ایم پی اے ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ سمیرا ہراساں کرنا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینا اگلی سماعت  2 جولائی کو ہو گی

واضح رہے کہ یہ ہائی پروفائل مقدمہ این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کی مدعیت میں درج کر رکھا ہے، جس کی تفتیش تہمینہ اور فرانزک شواہد کی بنیاد پر آگے بڑھائی جا رہی ہے۔