آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بحال، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی
Web Desk
23 June 2026
آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کی بحالی کے ساتھ ہی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق، سپلائی کا تسلسل بحال ہونے سے مارکیٹ پر دباؤ کم ہوا ہے، جس کے باعث امریکی خام تیل (WTI) کی قیمت 1.32 ڈالر کی کمی کے بعد 72 ڈالر 54 سینٹ فی بیرل ہو گئی ہے۔ اسی طرح، برطانوی خام تیل (Brent) کی قیمت میں بھی 1.40 ڈالر کی کمی دیکھی گئی ہے، جس کے بعد اس کی فی بیرل قیمت 76 ڈالر 50 سینٹ پر آگئی ہے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ خطے کی صورتحال میں بہتری اور تیل کی بلاتعطل ترسیل کے باعث عالمی منڈی میں قیمتوں کو استحکام ملا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی میڈیا کے مطابق، آنے والے دنوں میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کے حتمی رخ کا فیصلہ چین کی طلب پر بھی منحصر ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
ایرانی صدر دورہ پاکستان مکمل کرنے کے بعد وطن روانہ
23 June 2026
وزیراعظم اور ایرانی صدر کی پریس کانفرنس، مشترکہ امن کوششوں کا اعادہ
23 June 2026
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو ‘سی پی ایس پی’ کی جانب سے اعزازی فیلوشپ ڈگری سے نواز دیا گیا
23 June 2026
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت خطے میں امن کی بڑی کامیابی ہے: وزیراعظم
23 June 2026
لبنان اور اسرائیل میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں تیز، واشنگٹن میں مذاکرات کا پانچواں دور شروع
23 June 2026
اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس، اسپیکر قومی اسمبلی کے رویے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور، بجٹ مسترد
23 June 2026
پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس، چار بلز کی منظوری
23 June 2026
پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
23 June 2026