LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عوام حکمرانوں کی عیاشیوں کا بوجھ اٹھا رہے، ملک میں دہرا نظام نہیں چل سکتا: حافظ نعیم وزیراعظم سے سعودی کاروباری وفد کی ملاقات، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال امریکی صدر کا آبنائے ہرمز سے تمام سمندری بارودی سرنگیں ہٹانے کا دعویٰ شہباز شریف 31 اگست کو کرغزستان کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو بانی پی ٹی آئی کی رہائی عدالتوں کے ذریعے ہی ہوگی، ججز کے فیصلوں سے امید پیدا ہوئی: علیمہ خان فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر حکومت نے خلوص نیت سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کیا: رانا ثناء اللہ 27 اگست سے مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور عمران خان کا علاج: جمائما کی جانب سے برطانوی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے مداخلت کی درخواست غیرت کے نام پر قتل کے مقدمے میں راضی نامہ بھی ملزم کو ضمانت کا حق نہیں دیتا: عدالت امریکا کا H-1B ویزا کیپ پٹیشنز پر ایک لاکھ ڈالر سے زائد فیس عائد کرنے کی تجویز کا اعلان عائشہ وہاب نے امریکی ایوانِ نمائندگان کی نشست جیت لی، کانگریس کا حصہ بننے والی پہلی افغان امریکی خاتون

پاکستان میں ہفتہ وار مہنگائی میں سالانہ بنیادوں پر 15.28 فیصد اضافہ

Web Desk

20 June 2026

اسلام آباد: پاکستان میں اشیائے خورد و نوش اور توانائی کے نرخوں میں مسلسل اضافے کے باعث ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں سالانہ بنیادوں پر 15.28 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات (PBS) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی اس بلند شرح کی بنیادی وجہ بجلی کے نرخوں میں 59.40 فیصد، آٹے میں 58.72 فیصد، ایل پی جی میں 52.66 فیصد، جبکہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 44.73 اور 44.39 فیصد کا اضافہ ہے۔ بیورو نے بتایا کہ پیاز، ٹماٹر، آلو، اور گوشت کی قیمتیں بھی بلند ترین سطح پر رہیں۔ ہفتہ وار بنیاد پر بھی افراطِ زر کے اشاریے میں گزشتہ ہفتے کے مقابلے 0.46 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی قیمت میں 16.65 فیصد، آلو 6.82 فیصد، اور مرغی کے گوشت میں 5.60 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا۔ اس کے برعکس پیاز، لہسن، کیلے اور دالوں کی قیمتوں میں معمولی کمی بھی ریکارڈ کی گئی۔ اگر سالانہ بنیاد پر دیکھا جائے تو پیاز 79.76 فیصد اور ٹماٹر 68.59 فیصد مہنگے ہو کر سرفہرست رہے، جبکہ آلو کی قیمت میں 41.09 فیصد اور انڈوں میں 26.98 فیصد کی بڑی کمی دیکھی گئی۔ ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے گزشتہ رات پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جو بڑی کٹوتی کی گئی ہے، ہفتہ وار مہنگائی پر اس کے مثبت اثرات اگلے ہفتے کے اعدادوشمار میں ظاہر ہوں گے۔