LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیتن یاہو کے حریف گادی آئزن کوٹ کا اسرائیل میں تبدیلی لانے کے عزم کا اعادہ اسرائیل میں سیاسی ڈیڈ لاک کا خدشہ، نیتن یاہو کا اقتدار خطرے میں پڑ گیا ایران سفارت کاری کے ذریعے حل کیلئے ثالثوں سے قریبی رابطے میں ہے، عباس عراقچی بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی جیل سے پنجاب کارڈیالوجی منتقل وزیراعظم نے مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی حکومت سے مذاکرات کی حامی، طریقہ کار پر رہنما تقسیم اردوان کا ٹرمپ سے رابطہ، ترکیہ کی امن بحالی کی کوششوں سے آگاہ کیا امریکا کی امن مذاکرات بحال کرنے کی کوشش، جے ڈی وینس کا ایرانی عہدیدار کو خط تھرپارکر: ایمبولینس میں سلنڈر دھماکا، 8 افراد جاں بحق، 4 شدید زخمی راولاکوٹ میں فائرنگ سے پولیس اہلکار اور شہری زخمی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج گاڑی سمیت اغوا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نئی قیمتیں مقرر اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کا اتحاد واضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکام، دھاندلی کے الزامات پاک افغان سرحد پر فائرنگ سے متعلق افغان طالبان کا بیان جھوٹا، من گھڑت قرار میر رضا کیس: سندھ حکومت نے جوڈیشل کمیشن کی ہدایت پر جے آئی ٹی تشکیل دے دی ٹرمپ کے تعاون سے ایران کا خطرہ ہمیشہ کیلئے ختم کرنا چاہتے ہیں، نیتن یاہو

ہائی اوکٹین پر لیوی میں ریکارڈ کٹوتی، لائٹ ڈیزل اور جیٹ فیول کی قیمتوں میں بھی بھاری کمی

Web Desk

20 June 2026

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی کمی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ہائی اوکٹین پر عائد لیوی سمیت لائٹ ڈیزل اور ہوائی جہازوں کے ایندھن (جیٹ فیول) کی قیمتوں میں بھی بھاری کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق، ہائی اوکٹین پر پٹرولیم لیوی میں 214 روپے 12 پیسے کی ریکارڈ کٹوتی کی گئی ہے، جس کے بعد ہائی اوکٹین پر لیوی 305 روپے 37 پیسے سے کم ہو کر اب صرف 91 روپے 25 پیسے فی لیٹر رہ گئی ہے۔

علاوہ ازیں، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 44 روپے 70 پیسے فی لیٹر کی نمایاں کمی کی گئی ہے، جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 244 روپے 75 پیسے سے گھٹ کر 199 روپے 98 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔ اسی طرح، طیاروں میں استعمال ہونے والے ایندھن کی قیمتوں میں بھی بڑی رعایت دی گئی ہے؛ جیٹ فیول (Jet Fuel) کے نرخوں میں 56 روپے 97 پیسے فی لیٹر کی بڑی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 295 روپے 84 پیسے سے کم ہو کر 238 روپے 87 پیسے فی لیٹر پر آ گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے کیے گئے ان اقدامات سے نہ صرف صنعتی اور زرعی شعبوں کو فائدہ پہنچے گا بلکہ ہوا بازی کی صنعت کو بھی بڑا معاشی ریلیف ملے گا۔