LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عوام حکمرانوں کی عیاشیوں کا بوجھ اٹھا رہے، ملک میں دہرا نظام نہیں چل سکتا: حافظ نعیم وزیراعظم سے سعودی کاروباری وفد کی ملاقات، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال امریکی صدر کا آبنائے ہرمز سے تمام سمندری بارودی سرنگیں ہٹانے کا دعویٰ شہباز شریف 31 اگست کو کرغزستان کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو بانی پی ٹی آئی کی رہائی عدالتوں کے ذریعے ہی ہوگی، ججز کے فیصلوں سے امید پیدا ہوئی: علیمہ خان فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر حکومت نے خلوص نیت سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کیا: رانا ثناء اللہ 27 اگست سے مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور عمران خان کا علاج: جمائما کی جانب سے برطانوی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے مداخلت کی درخواست غیرت کے نام پر قتل کے مقدمے میں راضی نامہ بھی ملزم کو ضمانت کا حق نہیں دیتا: عدالت امریکا کا H-1B ویزا کیپ پٹیشنز پر ایک لاکھ ڈالر سے زائد فیس عائد کرنے کی تجویز کا اعلان عائشہ وہاب نے امریکی ایوانِ نمائندگان کی نشست جیت لی، کانگریس کا حصہ بننے والی پہلی افغان امریکی خاتون

وزیراعظم کا پٹرول 74، ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لٹر کمی کا اعلان

Web Desk

19 June 2026

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عوام کو ایک بڑا معاشی ریلیف دیتے ہوئے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 74 روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے کی زبردست کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ اس تاریخی کٹوتی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 373 روپے سے کم ہو کر 299 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت 378 روپے سے گھٹ کر 311 روپے فی لٹر ہو جائے گی۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی اور خطے کی بہتر ہوتی معاشی صورتحال کا پورا فائدہ فوری طور پر عوام تک منتقل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مشکل حالات میں صبر کا مظاہرہ کرنے پر قوم کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ بحران کے دوران وفاقی حکومت نے ترقیاتی بجٹ اور کفایت شعاری مہم سے حاصل ہونے والے 129 ارب روپے عوام کو ریلیف دینے کیلئے استعمال کیے۔

وزیراعظم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بہتر حکومتی حکمت عملی کی بدولت ملک میں توانائی کا کوئی بحران یا ایندھن کی قلت پیدا نہیں ہوئی۔ معاشی ریلیف کے ساتھ ساتھ انہوں نے مشرق وسطیٰ کے تنازع میں پاکستان کی کامیاب ثالثی اور ‘اسلام آباد مفاہمتی یادداشت’ پر دستخط کو ایک بڑی سفارتی کامیابی قرار دیا۔ اس موقع پر انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سمیت پوری معاشی اور سفارتی ٹیم کی انتھک کوششوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔