LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جسٹس محسن اختر کیانی مستعفی: 26 ویں و 27 ویں آئینی ترامیم سے عدلیہ کی آزادی متاثر ہوئی، متن ایران کے جوہری پروگرام پر تنازع کا حل صرف سفارت کاری ہے: چین نو ماہ میں 5,143 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 2,410 دہشت گرد ہلاک اور 3,518 گرفتار: محسن نقوی کی ایوان میں رپورٹ خیبرپختونخوا پولیس کا ڈرون اور اینٹی ڈرون نظام سیف سٹی سے منسلک امریکا بار بار وعدہ خلافی کرتا، سفارتکاری بارے واشنگٹن کا رویہ نامناسب ہے: ایران جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ کا حلف اٹھا لیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر حملے کا دفاع، دوبارہ بھی حملوں کا اعلان سعودی عرب نے طائف کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیا ایران کیخلاف جنگ میں امریکا کے اخراجات 47 ارب ڈالر سے متجاوز ایران کے 440 کلوگرام انتہائی افزودہ یورینیم کا سراغ تاحال نہیں مل سکا، رافیل گروسی برطانیہ میں آر اے ایف فیئر فورڈ ایئربیس واقعے میں ملوث 2 افراد پر فرد جرم عائد فرانس نے سمندری نگرانی کرنے والا طیارہ عارضی طور پر رومانیہ منتقل کر دیا اسرائیل الیکشن، ایگزٹ پولز میں نیتن یاہو کے اتحاد کو معمولی برتری حاصل کولمبیا کے جنوب مغربی علاقے میں حملہ، 6 افراد ہلاک برازیل نے صدارتی انتخابات میں دھاندلی کے امریکی الزام کو مسترد کر دیا

میری موسیقی غیر انسانی کام کیلئے استعمال نہ کریں: آریانا کی وائٹ ہاؤس کو تنبیہ

Web Desk

12 June 2026

واشنگٹن: مشہورِ زمانہ امریکی پاپ اسٹار اور مایہ ناز اداکارہ آریانا گرانڈے نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو سخت ترین الفاظ میں تنبیہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی حکومتی پالیسیوں کی تشہیر کے لیے ان کی موسیقی کا استعمال فوری طور پر بند کرے۔ اس معاملے پر وائٹ ہاؤس اور نامور گلوکارہ کے درمیان سوشل میڈیا پر شدید لفظی جنگ چھڑ گئی ہے۔ یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب وائٹ ہاؤس کی میڈیا ٹیم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک (TikTok) پر ایک ویڈیو شیئر کی۔ اس ویڈیو میں حکومت کی سخت ترین امیگریشن (تارکینِ وطن) پالیسی کو دکھایا گیا تھا، جہاں سرکاری اہلکار غیر قانونی تارکینِ وطن کو گرفتار کر کے ہتھکڑیاں لگا رہے تھے اور پسِ منظر (Background) میں آریانا گرانڈے کا سال 2024ء کا سپر ہٹ گانا ’’بائے‘‘ (Bye) چل رہا تھا۔

اس ویڈیو پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آریانا گرانڈے نے وائٹ ہاؤس کی پوسٹ پر براہِ راست کمنٹ کیا:

“براہ کرم میری موسیقی کو کبھی بھی اس وحشیانہ، غیر انسانی اور گھناؤنے بکواس کام کے لیے استعمال نہ کریں”۔

گلوکارہ کے قریبی ذرائع کے مطابق، ان کی قانونی ٹیم اب ان تمام پہلوؤں اور اقدامات پر غور کر رہی ہے جن کے ذریعے وائٹ ہاؤس کی اس ویڈیو سے ان کا گانا قانونی چارہ جوئی کے ذریعے جلد از جلد ہٹوایا جا سکے۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان ایبی گیل جیکسن نے پاپ اسٹار کے اس کمنٹ کا ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے کہا: “ہم یہ بات آخری بار واضح کر رہے ہیں کہ اصل میں وحشیانہ، غیر انسانی اور گھناؤنے وہ مجرم غیر قانونی تارکینِ وطن ہیں جنہوں نے بے قصور امریکی شہریوں کو شدید زخمی کیا اور ان کا بے رحمی سے قتل کیا۔ حکومت کی اولین ترجیح ملکی سلامتی اور قانون پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے”۔