روس کی واٹس ایپ کو قوانین کی خلاف ورزی پر مکمل پابندی کی وارننگ
Web Desk
28 November 2025
روس کے ریاستی مواصلاتی نگراں ادارے روسکومنیڈزور نے واٹس ایپ کو خبردار کیا ہے کہ اگر پلیٹ فارم نے ملکی قوانین پر عمل نہ کیا تو اسے مکمل طور پر بلاک کر دیا جائے گا۔
خبررساں اداروں کے مطابق یہ اقدام ان پابندیوں کا تسلسل ہے جو روسی حکام نے رواں برس اگست میں واٹس ایپ اور ٹیلی گرام کی کال سروسز پر عائد کی تھیں۔
حکام کا الزام ہے کہ یہ پلیٹ فارمز، بشمول میٹا، فراڈ اور دہشتگردی سے متعلق تحقیقات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ضروری معلومات شیئر نہیں کر رہے۔
جمعہ کے روز جاری بیان میں روسکومنیڈزور نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ واٹس ایپ جرائم کی روک تھام کے لیے وضع کیے گئے ضوابط پر عملدرآمد میں ناکام رہا ہے، جس کے بعد مکمل پابندی کا امکان مزید بڑھ گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکی ریاست وسکونسن میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک
14 October 2026
صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کر لیا
14 October 2026
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے رفقا کی فہرست جیل حکام کو جمع
14 October 2026
روسی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
14 October 2026
حکومت مخالف تحریک، جے یو آئی کل ملتان میں کانفرنس کرے گی
14 October 2026
وزیراعظم کی قیمتی پتھروں کیلئے برانڈ پاکستان متعارف کروانے کی ہدایت
14 October 2026
آئینی عدالت: بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست ناقابل سماعت قرار
14 October 2026
کے پی حکومت سیکیورٹی چیلنجز پر چڑھائی کو ترجیح دیتی رہی، قیدی رہنما کا ریلیف عدالتوں کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ
14 October 2026