اشیائے ضروریہ پر پرچون قیمت پرنٹ کرنا لازمی قرار دینے کا فیصلہ
Web Desk
6 June 2026
اسلام آباد: آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں روزمرہ استعمال کی اشیاء پر ٹیکس چوری روکنے اور شفافیت لانے کے لیے حکومت نے ایک بڑا مینوئل تیار کر لیا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کے باوثوق ذرائع کے مطابق، بجٹ میں چائے کی پتی، خشک دودھ اور ویجیٹیبل گھی کی پیکنگ پر پرچون قیمت (Retail Price) واضع طور پر پرنٹ کرنا قانونی طور پر لازمی قرار دیا جائے گا۔
ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ ضروری اشیاء پر سیلز ٹیکس کی سو فیصد اور درست وصولی کو یقینی بنانے کے لیے پرچون قیمت پرنٹ کرنے کا یہ لازمی فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس نئے مینوئل کے تحت اب شیر خوار بچوں کے فارمولا دودھ، کیچپ اور کوکنگ آئل پر بھی پرچون قیمت پرنٹ کرنا مینوفیکچررز کے لیے لازمی ہوگا۔
ٹیکس نیٹ کو بڑھانے اور قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے بجٹ تجاویز کے اہم نکات درج ذیل ہیںروزمرہ استعمال کی درجنوں اشیاء کو سیلز ٹیکس ایکٹ کے تیسرے شیڈول میں شامل کیا جائے گا، جس کے بعد ان کی فروخت پرچون قیمت کے مینوئل کے بغیر ممکن نہیں ہوگی۔ اس اقدام سے مارکیٹ میں زائد قیمتوں کی وصولی کا سدِباب ہوگا اور حکومت کو اصل قیمت کے مطابق ٹیکس حاصل ہو سکے گا۔بجٹ میں ماحولیاتی تحفظ اور فنڈز اکٹھے کرنے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات پر بڑا بوجھ ڈالنے کی تجویز ہے
ذرائع کے مطابق، بجٹ میں یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد کلائمیٹ سپورٹ لیوی (Climate Support Levy) کو مروجہ شرح سے دگنا کیے جانے کا قوی امکان ہے۔ تجویز کے تحت پیٹرولیم مصنوعات پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی کو 2.5 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 5 روپے فی لیٹر کر دیا جائے گا۔حکومت نے آئندہ مالی سال کے دوران اس کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی مد میں 90 ارب روپے سے زائد وصول کرنے کا ہدف اور تخمینہ مقرر کیا ہے، جو ماحولیاتی منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے۔
مالیاتی اصلاحات کے مینوئل کے تحت ایک اور بڑا فیصلہ بھی بجٹ کا حصہ بننے جا رہا ہے آئندہ مالی سال کے اس بجٹ میں سابق قبائلی علاقوں (فاٹا اور پاٹا) کے لیے مروجہ ٹیکس استثنیٰ (Tax Exemption) کو اب مکمل طور پر ختم کیے جانے کا امکان ہے۔ان علاقوں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے سے ملکی ریونیو میں اضافہ ہوگا اور مینوفیکچرنگ سیکٹر میں یکساں مسابقت کی پوزیشن پیدا ہوگی۔ ان تمام تر تجاویز کو حتمی شکل دے کر پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
امریکی صدر ٹرمپ کی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی پیشگوئی
5 June 2026
حکومت کا عوام کو جزوی ریلیف، پیٹرول کی قیمت میں کمی، ڈیزل برقرار
5 June 2026
سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ
5 June 2026
پاکستانی معیشت کے لیے بڑی کامیابی؛ مئی 2026 میں تجارتی خسارے میں 39 فیصد کی نمایاں کمی،
5 June 2026
کراچی: سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی؛ فی تولہ سونا 1,469 روپے سستا ہو گیا
5 June 2026
آئندہ مالی سال کا بجٹ 290 روپے فی ڈالر ریٹ پر بنے گا، وزارت خزانہ
5 June 2026
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا طوفان؛ 100 انڈیکس 984 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 71 ہزار کی تاریخی سطح عبور کر گیا
4 June 2026
سونے کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی، چاندی مزید سستی
4 June 2026