ایرانی سپریم لیڈر نے 2 ہزار سے زائد قیدیوں کی سزا معاف کر دی
Web Desk
6 June 2026
تہران: ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے ایک بڑا اور اہم ترین فیصلہ کرتے ہوئے ملک کی مختلف جیلوں میں قید 2 ہزار سے زائد قیدیوں کی سزاؤں میں معافی اور تخفیف کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد قیدیوں کی بڑی تعداد میں رہائی شروع ہو گئی ہے۔
ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق، سپریم لیڈر کی جانب سے عام معافی کے اس شاہی فرمان کے بعد بیشتر قیدیوں کو فوری طور پر جیلوں سے رہا کر دیا گیا ہے، جس سے ان کے گھروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
سرکاری میڈیا نے واضح کیا ہے کہ قیدیوں کی سزاؤں میں معافی اور نرمی کا یہ فیصلہ روایتی مینوئل کے تحت کیا گیا ہے: قیدیوں کی سزا میں معافی کی یہ باضابطہ اور قانونی درخواست ایرانی عدلیہ کے سربراہ (چیف جسٹس) غلام حسین محسنی کی جانب سے سپریم لیڈر کو پیش کی گئی تھی۔سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے عدلیہ کی جانب سے فراہم کردہ فہرست اور سفارشات کا جائزہ لینے کے بعد اس پر دستخط کیے۔
عالمی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق، اس عام معافی کے دائرہ اختیار کو مخصوص اور محدود رکھا گیا ہے۔ جاری کردہ اعلامیے میں واضع کیا گیا ہے کہ جن قیدیوں کی سزائیں معاف کی گئی ہیں، ان میں غیر ممالک کے لیے جاسوسی کے الزامات میں قید افراد اور قومی سلامتی (National Security) کی سنگین خلاف ورزی کرنے والے خطرناک ملزمان کسی طور پر شامل نہیں ہیں۔
ایسے قیدیوں کو اس ریلیف سے مکمل طور پر باہر رکھا گیا ہے اور وہ اپنی مقررہ سزائیں جیلوں میں ہی کاٹیں گے۔ تفریق کا یہ مینوئل ایران کے روایتی عدالتی قوانین کے عین مطابق ہے جہاں ریاست کے خلاف جرائم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاتا۔
متعلقہ عنوانات
امریکا، ایران مذاکرات کی بحالی کیلئے رابطے جاری ہیں: قطر
26 August 2026
امریکی وزارتِ خارجہ کا دنیا بھر میں امیگرینٹ ویزا انٹرویوز کا عمل عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان
26 August 2026
ٹرمپ کا ایران پر مکمل غلبے کا دعویٰ، بڑی فتح جلد حاصل کرنے کی امید ظاہر کردی
26 August 2026
پمز سانحہ: معصوم بچوں کی شہادت پر پوری کابینہ کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔علامہ راجہ ناصر عباس
26 August 2026
پمز ہسپتال آتشزدگی سانحہ: این آئی سی یو میں نیبولائزر پھٹنے سے آگ لگی، ابتدائی رپورٹ
26 August 2026
اسلام آباد میں نومولود بچوں کی ہلاکت انسانی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے: بلاول بھٹو
26 August 2026
اسحاق ڈار کی لندن میں کامن ویلتھ سیکریٹری جنرل سے ملاقات
26 August 2026
ایرانی فوج مکمل طور پر چوکس، فضائی دفاعی صلاحیتیں مزید بہتر بنا رہے ہیں: علی رضا الہامی
26 August 2026