نیویارک میں سینٹر 360 کا آغاز، شہریوں کے لیے شہر کے دلکش مناظر مفت دستیاب
Web Desk
5 June 2026
نیویارک کے میئر زہران ممدانی نے شہر کی انتظامی کمشنر یومے کٹاسی کے ساتھ مل کر ڈیڈ این ڈنکنز میونسپل بلڈنگ کی چھت پر ایک نئے عوامی پینورامک تجربے کا افتتاح کیا ہے۔
یہ منصوبہ “سینٹر 360” کے نام سے متعارف کرایا گیا ہے جس کے تحت شہری اور سیاح اب شہر کے پانچوں بورو کا شاندار نظارہ مفت میں حاصل کر سکیں گے۔
یہ تجربہ گیارہ جون سے شروع ہوگا اور زائرین کو شہر کی تاریخی عمارت کے داخلی حصے سے بلند کپولا تک لے جایا جائے گا جہاں سے پورے نیویارک کا نظارہ ممکن ہوگا۔
میئر زہران ممدانی نے کہا کہ شہر کے خوبصورت مناظر تک رسائی ہر شہری کا حق ہے اور اسی لیے اس منصوبے کو مفت رکھا گیا ہے۔
حکام کے مطابق عمارت کی بحالی اور حفاظتی اقدامات پر چھ ملین ڈالر کی لاگت آئی ہے جس کے بعد اسے دوبارہ عوام کے لیے کھولا جا رہا ہے۔
محکمہ شہری انتظامی خدمات کے مطابق روزانہ آٹھ سیشنز ہوں گے اور ہر گروپ میں پانچ افراد شامل ہو سکیں گے، جبکہ بچوں کے لیے حفاظتی ہدایات پر عمل لازمی ہوگا۔
عمارت کو بیسویں صدی کے آغاز میں تعمیر کیا گیا تھا اور اسے بعد میں تاریخی ورثے کے طور پر محفوظ کیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026