امریکی صدر ٹرمپ کی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی پیشگوئی
Web Desk
5 June 2026
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتوں میں جلد نمایاں کمی واقع ہو سکتی ہے اور قیمتیں پہلے سے بھی کم سطح پر آ سکتی ہیں۔
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں جاری کشیدگی اور شپنگ بحران کے حل کے لیے امریکا سرگرم عمل ہے اور جلد اس مسئلے کو حل کر لیا جائے گا۔
ان کے مطابق جب خطے میں صورتحال معمول پر آ جائے گی تو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں واضح طور پر کم ہوں گی اور ممکن ہے کہ یہ قیمتیں اس سطح سے بھی نیچے چلی جائیں جہاں پہلے موجود تھیں۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ اس معاملے کے حل میں زیادہ وقت نہیں لگے گا اور متعلقہ فریقین کے ساتھ رابطے جاری ہیں تاکہ توانائی کی سپلائی کو مستحکم کیا جا سکے۔
خیال رہے کہ امریکا میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ پہلے ہی سیاسی دباؤ کا باعث بنا ہوا ہے، جبکہ آئندہ وسط مدتی انتخابات سے قبل یہ مسئلہ مزید اہمیت اختیار کر چکا ہے۔
متعلقہ عنوانات
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے؛ ہلاکتیں 920 ہو گئیں، ملبے تلے زندگی کی تلاش جاری، ہسپتالوں میں شدید بحران
26 June 2026
نیویارک کرائے داروں کی بڑی جیت، سٹی بورڈ نے مئیر مامدانی کی ‘کرایہ منجمد کرنے’ کی تاریخی تجویز منظور کر لی
26 June 2026
امریکا، لبنان اور اسرائیل کے درمیان فریم ورک معاہدے پر دستخط
26 June 2026
مودی سرکار نے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے پر ایئر انڈیا کے پائلٹ کو برطرف کردیا
26 June 2026
ٹرمپ کا ایران پر آبنائے ہرمز میں ڈرون حملوں اور جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
26 June 2026
یورپ شدید گرمی کی تاریخی لہر کی لپیٹ میں، درجہ حرارت کے ریکارڈ ٹوٹ گئے
26 June 2026
یو اے ای اور ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، مذاکرات کے تسلسل پر زور
26 June 2026
جنگ بندی کے باوجود جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے جاری، مزید 7 افراد شہید
26 June 2026