امن و سلامتی کو نقصان پہچانے کا الزام، جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کالعدم قرار
Web Desk
5 June 2026
مظفرآباد: آزاد کشمیر حکومت نے جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم تنظیم قرار دیتے ہوئے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
محکمہ داخلہ آزاد کشمیر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جموں کشمیر ایکشن کمیٹی اور جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو فرسٹ شیڈول میں شامل کر لیا گیا ہے، جبکہ عوامی ایکشن کمیٹی کے نام سے سرگرم تنظیم کو بھی کالعدم تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 2014 کے تحت کالعدم قرار دیا گیا ہے۔ صدر آزاد کشمیر نے تنظیم کے خلاف کارروائی کی منظوری دی، جبکہ متعلقہ اداروں کی جانب سے تنظیم کے خلاف امن و امان کو نقصان پہنچانے کے شواہد فراہم کیے گئے۔
محکمہ داخلہ کے مطابق مذکورہ تنظیم ریاست میں انتشار پھیلانے، عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنے اور معاشرتی عدم تحفظ کے احساس کو فروغ دینے میں ملوث پائی گئی ہے۔ تنظیم پر نفرت انگیزی اور امن عامہ متاثر کرنے کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔
حکومت نے نوٹیفکیشن میں تنظیم کے متبادل نام بھی شامل کیے ہیں اور واضح کیا ہے کہ کالعدم قرار دی گئی تنظیم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
یاد رہے کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے 9 جون کو ہڑتال کی کال دے رکھی تھی۔ اس سے قبل حکومت آزاد کشمیر نے خبردار کیا تھا کہ قانون ہاتھ میں لینے یا امن خراب کرنے کی کسی بھی کوشش کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
حکومتی مؤقف کے مطابق کمیٹی کے 38 مطالبات میں سے 35 تسلیم کیے جا چکے ہیں، اس کے باوجود احتجاج پر اصرار عوامی مفاد کے بجائے سیاسی مقاصد کی عکاسی کرتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا، ایران مذاکرات کی بحالی کیلئے رابطے جاری ہیں: قطر
26 August 2026
امریکی وزارتِ خارجہ کا دنیا بھر میں امیگرینٹ ویزا انٹرویوز کا عمل عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان
26 August 2026
ٹرمپ کا ایران پر مکمل غلبے کا دعویٰ، بڑی فتح جلد حاصل کرنے کی امید ظاہر کردی
26 August 2026
پمز سانحہ: معصوم بچوں کی شہادت پر پوری کابینہ کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔علامہ راجہ ناصر عباس
26 August 2026
پمز ہسپتال آتشزدگی سانحہ: این آئی سی یو میں نیبولائزر پھٹنے سے آگ لگی، ابتدائی رپورٹ
26 August 2026
اسلام آباد میں نومولود بچوں کی ہلاکت انسانی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے: بلاول بھٹو
26 August 2026
آزاد کشمیر میں کلیئرنس آپریشن کے دوران فائرنگ، رینجرز اہلکار شہید
26 August 2026
اسحاق ڈار کی لندن میں کامن ویلتھ سیکریٹری جنرل سے ملاقات
26 August 2026