LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا، ایران مذاکرات کی بحالی کیلئے رابطے جاری ہیں: قطر امریکی وزارتِ خارجہ کا دنیا بھر میں امیگرینٹ ویزا انٹرویوز کا عمل عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان ٹرمپ کا ایران پر مکمل غلبے کا دعویٰ، بڑی فتح جلد حاصل کرنے کی امید ظاہر کردی پمز سانحہ: معصوم بچوں کی شہادت پر پوری کابینہ کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔علامہ راجہ ناصر عباس پمز ہسپتال آتشزدگی سانحہ: این آئی سی یو میں نیبولائزر پھٹنے سے آگ لگی، ابتدائی رپورٹ اسلام آباد میں نومولود بچوں کی ہلاکت انسانی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے: بلاول بھٹو اسحاق ڈار کی لندن میں کامن ویلتھ سیکریٹری جنرل سے ملاقات ایرانی فوج مکمل طور پر چوکس، فضائی دفاعی صلاحیتیں مزید بہتر بنا رہے ہیں: علی رضا الہامی ایران جنگ: دبئی ایئرپورٹ پر مسافروں کی آمد میں ایک تہائی کمی نئی نسل کی کردار سازی سیرت النبی ﷺ کی تعلیمات کے مطابق کرنا ہوگی: وزیراعظم پمز واقعہ کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہو گی، خود کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں: مصطفیٰ کمال پمز واقعے کے سی سی ٹی وی سمیت تمام شواہد محفوظ کر لیے گئے ہیں: طلال چوہدری ہسپتال واقعہ: حافظ نعیم نے حکومتی گڈ گورننس کے دعووں پر سوالات اٹھا دیے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نئے امیگریشن کاؤنٹرز فعال اسحاق ڈار کی لندن میں پاکستان نژاد برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات

گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا وقت ختم، ووٹنگ 7 جون کو ہوگی

Web Desk

5 June 2026

گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات کے لیے جاری انتخابی مہم کا وقت ختم ہو گیا ہے، اور رات بارہ بجے کے بعد انتخابی سرگرمیاں جاری رکھنے پر مکمل پابندی عائد ہو گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی کی 24 نشستوں پر مجموعی طور پر 403 امیدوار حصہ لے رہے ہیں، جبکہ ووٹنگ 7 جون کو منعقد ہوگی۔

انتخابات کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جس کے تحت مقامی پولیس اور گلگت بلتستان اسکاوٹس کے اہلکار فرائض انجام دیں گے۔

اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر 9 لاکھ 58 ہزار 480 ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ ان انتخابات میں 396  مرد اور 8 خواتین امیدوار میدان میں ہیں۔

سیاسی جماعتوں کی سطح پر پیپلز پارٹی کے 23 ، مسلم لیگ (ن) کے 22 ، استحکام پاکستان پارٹی کے 15 ، مسلم لیگ کے 11 اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے 9 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

اسی طرح مجلس وحدت مسلمین کے 7 ، جماعت اسلامی اور متحدہ قومی موومنٹ کے 6، 6  امیدوار میدان میں ہیں، جبکہ 266  آزاد امیدوار بھی انتخابی دوڑ کا حصہ ہیں۔