LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا، ایران مذاکرات کی بحالی کیلئے رابطے جاری ہیں: قطر امریکی وزارتِ خارجہ کا دنیا بھر میں امیگرینٹ ویزا انٹرویوز کا عمل عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان ٹرمپ کا ایران پر مکمل غلبے کا دعویٰ، بڑی فتح جلد حاصل کرنے کی امید ظاہر کردی پمز سانحہ: معصوم بچوں کی شہادت پر پوری کابینہ کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔علامہ راجہ ناصر عباس پمز ہسپتال آتشزدگی سانحہ: این آئی سی یو میں نیبولائزر پھٹنے سے آگ لگی، ابتدائی رپورٹ اسلام آباد میں نومولود بچوں کی ہلاکت انسانی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے: بلاول بھٹو اسحاق ڈار کی لندن میں کامن ویلتھ سیکریٹری جنرل سے ملاقات ایرانی فوج مکمل طور پر چوکس، فضائی دفاعی صلاحیتیں مزید بہتر بنا رہے ہیں: علی رضا الہامی ایران جنگ: دبئی ایئرپورٹ پر مسافروں کی آمد میں ایک تہائی کمی نئی نسل کی کردار سازی سیرت النبی ﷺ کی تعلیمات کے مطابق کرنا ہوگی: وزیراعظم پمز واقعہ کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہو گی، خود کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں: مصطفیٰ کمال پمز واقعے کے سی سی ٹی وی سمیت تمام شواہد محفوظ کر لیے گئے ہیں: طلال چوہدری ہسپتال واقعہ: حافظ نعیم نے حکومتی گڈ گورننس کے دعووں پر سوالات اٹھا دیے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نئے امیگریشن کاؤنٹرز فعال اسحاق ڈار کی لندن میں پاکستان نژاد برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات

بجٹ تاخیر اور معاشی بحران، حکومت پر دباؤ بڑھ گیا: اسد قیصر

Web Desk

5 June 2026

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے حکومت کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ توقع تھی کہ بجٹ جمعہ کو پیش کیا جائے گا، تاہم حکومت معاملات سنبھالنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔

پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کے ساتھ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ حکومت اس وقت شدید دباؤ کا شکار ہے، ایک طرف عالمی مالیاتی ادارے اور دوسری جانب اتحادی جماعتوں کے مطالبات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کے باعث عوام، خصوصاً کسان، مزدور اور صنعتکار شدید معاشی مشکلات میں ہیں۔

اسد قیصر نے پنجاب میں گندم کے معاملے پر بھی سوال اٹھایا اور کہا کہ کسان کو اس کی پیداوار کا مناسب فائدہ نہیں دیا جا رہا۔

اس موقع پر تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت کو معاشی اصلاحات اور اخراجات میں کمی کے حوالے سے تجاویز دی گئی تھیں، لیکن ان پر عمل نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نہ تو اخراجات کم کرنے میں کامیاب ہے اور نہ ہی ٹیکس چوری روکنے میں مؤثر ثابت ہو رہی ہے۔