LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
فرانس اور یورپ میں جان لیوا ہیٹ ویو کی اصل وجہ ‘اومیگا بلاک’! آخر یہ کیا ہے؟ پہاڑی اور بالائی علاقوں میں گلیشئر پگھلنے اورممکنہ خطرات کا الرٹ جاری کردیا گیا۔ جاپان میں دوہرے سمندری طوفان اور شدید بارشیں, سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا ہائی الرٹ، پروازیں اور ٹرینیں معطل چیف جسٹس آئینی عدالت کا دورہ روس، لیگل فورم میں شرکت، عدالتی تعاون پر تبادلہ خیال ایرانی حکومت بھی قاسم سلیمانی سے خوف زدہ تھی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ سرگودھا زیادتی کرکے 14 سالہ لڑکے کو زندہ دفن کرنے والے 2 ملزمان گرفتار وینزویلا کے اثرات، بلوچستان میں کل سے اب تک 5 زلزلے ریکارڈ، مزید جھٹکوں کا امکان ٹرمپ کا 4 جولائی کو یومِ آزادی پر امریکی تاریخ کے سب سے بڑے اور منفرد ایئر شو کا اعلان عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید ساڑھے چار فیصد کی کمی کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا مالیاتی نیٹ ورک بے نقاب، متعدد افراد گرفتار پاکستان میں 60 دن کے اندر ادویات پر بارکوڈ متعارف کرایا جائے گا، مصطفیٰ کمال عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی امریکا نے زلزلے سے متاثر وینزویلا پر سے پابندیاں اُٹھالیں عمران خان کو 22 اور بشریٰ بی بی کو 24 گھنٹے قیدِ تنہائی میں رکھا جاتا ہے، علیمہ خان امریکی پاسپورٹ کے اعزازی ڈیزائن پر ٹرمپ کی تصویر توجہ کا مرکز بن گئی

حکومت کا عوام کو جزوی ریلیف، پیٹرول کی قیمت میں کمی، ڈیزل برقرار

Web Desk

5 June 2026

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی کرتے ہوئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے کمی کا اعلان کر دیا ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول اب 377 روپے 78 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا، جبکہ ڈیزل کی قیمت 380 روپے 78 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کا نفاذ آج رات 12 بجے سے عمل میں آئے گا۔

حکومتی فیصلے کے تحت مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 70 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 280 روپے 70 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔

وزارتِ پیٹرولیم کے ذرائع کے مطابق پیٹرول پر لیوی میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے اور اب یہ 116 روپے 8 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے، جو پہلے 91 روپے 34 پیسے تھی۔

دوسری جانب ڈیزل پر لیوی میں کمی کرتے ہوئے اسے 68 روپے 93 پیسے سے کم کر کے 44 روپے 59 پیسے فی لیٹر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح بدستور 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر برقرار ہے۔