گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات 2026؛ الیکشن کمیشن کی تیاریاں مکمل، پولنگ کا سامان پرزائیڈنگ آفیسرز کے حوالے کرنے کا عمل شروع
Web Desk
6 June 2026
گلگت: گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات 2026 کے معرکے کے لیے الیکشن کمیشن آف گلگت بلتستان کی جانب سے تمام تر مینوئل انتظامات اور تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، جس کے بعد خطے میں سیاسی گہما گہمی عروج پر پہنچ چکی ہے۔
انتخابی شیڈول کے مطابق، الیکشن کمیشن کی نگرانی میں ریٹرننگ آفیسرز (ROs) کی جانب سے بیلٹ باکسز، بیلٹ پیپرز اور دیگر ضروری انتخابی سامان پرزائیڈنگ آفیسرز کے حوالے کرنے کا عمل باقاعدہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔
انتخابی عمل کو شفاف اور وقت پر یقینی بنانے کے لیے الیکشن کمیشن نے درج ذیل پوزیشن اختیار کی ہے,گلگت بلتستان کے جغرافیائی حالات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے دور دراز اور پہاڑی علاقوں کے پولنگ افسران کو انتخابی سامان کی ترسیل پہلے کی جا رہی ہے۔ تمام 24 حلقوں کے ریٹرننگ آفیسرز آج ہی کے دن سامان کی ترسیل کا عمل ہر صورت مکمل کریں گے۔مروجہ انتظامات کے تحت آج رات تک تمام انتخابی سامان کو سخت سکیورٹی میں خطے کے تمام تر پولنگ اسٹیشنز پر پہنچا دیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن حکام کے مطابق، گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کے لیے باقاعدہ پولنگ کل 7 جون (بروز اتوار) کو صبح 8 بجے بغیر کسی وقفے کے شروع ہوگی، جو شام تک جاری رہے گی۔
تمام حلقوں میں امن و امان قائم رکھنے اور ووٹرز کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے سکیورٹی کے انتہائی سخت مینوئل انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ حساس پولنگ اسٹیشنز پر اضافی نفری بھی تعینات کی جا رہی ہے۔ اب سب کی نظریں کل ہونے والے اس بڑے سیاسی دنگل پر لگی ہوئی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
جے یو آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ، مفتی ابرار احمد کو وارنٹ کی تعمیل کروا دی
19 November 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی
19 November 2026
امریکی، چینی اور روسی صدور کی چین میں تاریخی ملاقات، سرد جنگ کی ذہنیت ترک کرنے پر زور
19 November 2026
جنگ کے طریقے تبدیل، مسلح افواج جدید تقاضوں کے مطابق تیار ہیں: نیول چیف
19 November 2026
کوئٹہ: مسافر کوچ اور ایل پی جی باؤزر میں تصادم، خاتون اور بچے سمیت 10 افراد جاں بحق
19 November 2026
پارٹی کیخلاف ہتک آمیز بیانات، مرکزی مسلم لیگ کا عظمیٰ بخاری کو ہرجانے کا نوٹس
19 November 2026
مریم نواز نے سی ایم سولر پینل سکیم فیز ٹو کی منظوری دے دی
19 November 2026
شمالی وزیرستان میں فورسز کا کامیاب سرچ آپریشن، بارودی مواد کا بڑا ٹھکانہ تباہ
19 November 2026