بلاول بھٹو ننھے یوٹیوبر شیراز کے مداح نکلے، ملاقات کی ویڈیو وائرل
Web Desk
5 June 2026
گلگت: پاکستان پیپلز پارٹی (PPP) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران پاکستان کے معروف اور مقبول ننھے یوٹیوبر محمد شیراز اور ان کی چھوٹی بہن مسکان سے خصوصی ملاقات کی ہے، جس کے ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری ان دنوں انتخابی مہم کے سلسلے میں گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں کے دورے پر موجود ہیں، جہاں انہوں نے اپنی سیاسی مصروفیت سے وقت نکال کر ان ننھے سوشل میڈیا سٹارز سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ وقت گزارا۔ملاقات کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے روایتی گپ شپ کے انداز میں ننھے شیراز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی بلاول بھٹو نے شیراز کو بتایا کہ وہ خود کراچی سے تعلق رکھتے ہیں اور وہیں سے شیراز کے ڈیجیٹل مواد اور بلاگز کو باقاعدگی سے فالو کر رہے ہیں۔ انہوں نے واضع الفاظ میں کہا کہ وہ شیراز کے بہت بڑے مداح (Fan) ہیں اور ان سے براہِ راست مل کر انہیں دلی طور پر بے حد خوشی ہوئی ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے ننھے یوٹیوبر کی جانب سے اپنے پسماندہ علاقے میں کی جانے والی فلاحی سرگرمیوں کو خصوصی طور پر سراہا۔ انہوں نے کہا کہ وہ شیراز کے سماجی کاموں کو سوشل میڈیا پر دیکھتے رہتے ہیں اور یہ دیکھ کر انتہائی خوشی ہوتی ہے کہ شیراز نہ صرف اپنے مواد کے ذریعے محنت کر کے عالمی سطح پر شہرت حاصل کر رہے ہیں، بلکہ اپنے علاقے کے غریب لوگوں کے لیے عملی کام بھی کر رہے ہیں۔ انہوں نے شیراز کی جانب سے علاقے میں پانی کی فراہمی اور اسکول کی تعمیر جیسے اہم اقدامات کی تعریف کی۔بلاول بھٹو زرداری نے گفتگو کے دوران اپنے نانا اور پاکستان کے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کا تاریخی حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ گلگت بلتستان کے غیور لوگوں کا بہت زیادہ خیال رکھتے تھے اور اس خطے کی تعمیر و ترقی کے لیے ان کی سیاسی و آئینی خدمات ہمیشہ نمایاں رہی ہیں۔
انہوں نے شیراز سے گفتگو کا اختتام کرتے ہوئے عزم کا اظہار کیا کہ وہ بھی اپنے بڑوں کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے عوام کی بے لوث خدمت کا یہ سلسلہ ہر حال میں جاری رکھیں گے اور مستقبل میں موقع ملنے پر گلگت بلتستان کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مزید عملی و انقلابی اقدامات اٹھائیں گے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستانی فلم انڈسٹری کے چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کو رخصت ہوئے 43 برس بیت گئے
23 November 2026
ٹک ٹاکر کی مہندی تقریب میں دو افراد کی ہلاکت کیس میں اہم پیشرفت
21 November 2026
حنا جاوید قتل کیس: پولیس نے چالان میں گھریلو ملازم ذیشان کو مرکزی ملزم قرار دے دیا
21 November 2026
روسی وزارت خارجہ کی پریس بریفنگ میں پاکستانی اداکارہ دنانیر مبین کی کامیابی کا خصوصی ذکر
21 November 2026
سینئر اینکر پرسن ربیعہ احسن قتل کیس، ملزم احسن طاہر اڈیالہ جیل سے رہا
20 November 2026
شازیہ منظور کی جائیداد پر مبینہ قبضے کی کوشش، 2 ملزمان گرفتار
20 November 2026
مس یونیورس ویتنام سے 48 روز بعد ہی تاج واپس لے لیا گیا
20 November 2026
عالمی آرٹ میلے میں پاکستانی ثقافت کی نمائندگی، گلوکار عظیم ڈار کو گیسٹ آف آنر کا اعزاز
20 November 2026