LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی کوئی ڈیل نہیں کرتے، تین سال قید کاٹ لی، بیرسٹر گوہر چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے پنجاب بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی عائد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ایران پر نئی پابندیوں سے قبل عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں 21 سابق کرکٹ کپتانوں کا وزیراعظم کو خط، عمران خان کیلئے طبی سہولیات کا مطالبہ خلا سے زمین کا سحر انگیز منظر، خلاباز نے رقص کرتی سبز روشنیاں شیئر کردیں ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام؛ پروفیسر ڈاکٹر ہما بقائی کی طلبہ کیساتھ نشست محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان پنجاب میں موسمِ گرما کی تعطیلات ختم، تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے ایران جنگ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اڈوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان ثابت ہوئی، برطانوی اخبار پرشین گلف سٹریٹ اتھارٹی کا ایرانی ضوابط توڑنے والے بحری جہازوں کو انتباہ گنی میں لینڈ فل سائٹ پر مٹی کا تودہ گرنے سے 30 افراد ہلاک جنگ کے دوران انتخابات سے یوکرین تباہ، عوام تقسیم ہو جائے گی: زیلنسکی

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 8 ہزار 600 روپے سستا

Web Desk

3 June 2026

 ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ معاہدے میں تاخیر اور عالمی منڈی کے غیر مستحکم حالات کے زیرِ اثر، پاکستان بھر کی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں یکدم ایک بڑی اور غیر معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 8 ہزار 600 روپے کی بھاری ہنگامی کمی واقع ہوئی ہے۔ اس بڑی گراوٹ کے بعد اب مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کا نیا دام 4 لاکھ 67 ہزار 762 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ کے ساتھ ساتھ 10 گرام سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی ہےسونے کے ملکی بازاروں میں 10 گرام سونے کی قیمت 7 ہزار 373 روپے کم ہو گئی ہے۔ اس کمی کے بعد اب 10 گرام سونا 4 لاکھ ایک ہزار 30 روپے کا ہو چکا ہے۔ سونے کے ساتھ ساتھ مقامی مارکیٹ میں چاندی کے خریداروں کو بھی بڑا ریلیف ملا ہے۔ فی تولہ چاندی کی قیمت میں 259 روپے کی بڑی مندی دیکھی گئی، جس کے بعد چاندی کے نئے نرخ 7 ہزار 894 روپے فی تولہ پر بند ہوئے ہیں۔

ملکی صرافہ بازار کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اس بڑی ہلچل کی بنیادی وجہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں ہونے والی اکھڑ پچھاڑ ہے۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ 86 ڈالر کی واضع کمی دیکھی گئی ہے۔ اس بڑی عالمی گراوٹ کے بعد بین الاقوامی سطح پر فی اونس سونا 4 ہزار 544 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے، جس کا براہِ راست اثر پاکستانی مارکیٹ پر بھی منتقل ہوا ہے۔