LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسرائیلی انتخابات کے بعد حکومت سازی کی دوڑ، نیتن یاہو اور اپوزیشن کے متضاد دعوے جسٹس محسن اختر کیانی مستعفی: 26 ویں و 27 ویں آئینی ترامیم سے عدلیہ کی آزادی متاثر ہوئی، متن ایران کے جوہری پروگرام پر تنازع کا حل صرف سفارت کاری ہے: چین نو ماہ میں 5,143 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 2,410 دہشت گرد ہلاک اور 3,518 گرفتار: محسن نقوی کی ایوان میں رپورٹ خیبرپختونخوا پولیس کا ڈرون اور اینٹی ڈرون نظام سیف سٹی سے منسلک امریکا بار بار وعدہ خلافی کرتا، سفارتکاری بارے واشنگٹن کا رویہ نامناسب ہے: ایران جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ کا حلف اٹھا لیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر حملے کا دفاع، دوبارہ بھی حملوں کا اعلان سعودی عرب نے طائف کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیا ایران کیخلاف جنگ میں امریکا کے اخراجات 47 ارب ڈالر سے متجاوز ایران کے 440 کلوگرام انتہائی افزودہ یورینیم کا سراغ تاحال نہیں مل سکا، رافیل گروسی برطانیہ میں آر اے ایف فیئر فورڈ ایئربیس واقعے میں ملوث 2 افراد پر فرد جرم عائد فرانس نے سمندری نگرانی کرنے والا طیارہ عارضی طور پر رومانیہ منتقل کر دیا اسرائیل الیکشن، ایگزٹ پولز میں نیتن یاہو کے اتحاد کو معمولی برتری حاصل کولمبیا کے جنوب مغربی علاقے میں حملہ، 6 افراد ہلاک

میرب علی سرجری کے بعد گھر منتقل، مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

Web Desk

3 June 2026

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اور خوبرو اداکارہ و ماڈل میرب علی کی کراچی کے نجی ہسپتال میں انگلی کی پیچیدہ سرجری کامیابی سے مکمل ہو گئی ہے، جس کے بعد انہیں ہسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔

اداکارہ میرب علی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مداحوں کو اپنی اچانک بگڑنے والی طبی صورتحال اور آپریشن سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انگلی میں شدید تکلیف اور حرکت میں دشواری کے باعث انہیں سرجری کا متبادل اپنانا پڑا، جس کے بعد وہ کچھ دن ہسپتال میں زیرِ علاج رہیں۔

اداکارہ نے اپنی بیماری کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی ایک انگلی میں حرکت محدود ہو گئی تھی اور وہ کام کے دوران بار بار خودبخود ‘لاک’ (جام) ہو جاتی تھی، جس کے باعث انہیں روزمرہ کے عام امور انجام دینے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

اس مسئلے کے حل کے لیے انہوں نے مختلف ڈاکٹرز سے رجوع کیا شروعات میں ماہر امراضِ جوڑ (رہیومیٹولوجسٹ) اور نیورولوجسٹ نے تفصیلی معائنے کے بعد انہیں بالکل صحت مند قرار دے دیا تھا اور مرض کی تشخیص نہیں ہو سکی تھی۔ بعد ازاں، ایک آرتھوپیڈک سرجن (ہڈیوں کے ماہر) نے ان کا مکمل اور باریک بینی سے معائنہ کیا اور اس تکلیف سے نجات کے لیے فوری سرجری تجویز کی۔

میرب علی کے مطابق، وہ اس آپریشن کو ایک معمولی اور مختصر نوعیت کی سرجری سمجھ رہی تھیں، لیکن جب آپریشن شروع ہوا تو وہ ان کی توقع سے کہیں زیادہ پیچیدہ اور وقت طلب ثابت ہوا۔ یہ اہم آپریشن کراچی کے معروف آغا خان یونیورسٹی ہسپتال میں سرانجام دیا گیا، جہاں انہوں نے علاج کے دوران بیڈ سے اپنی ایک ویڈیو بھی ریکارڈ کر کے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ سرجری کے بعد اب وہ بتدریج صحت یاب ہو رہی ہیں اور ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

اداکارہ کی جانب سے صحت سے متعلق یہ اہم انکشاف سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے دوستوں، ساتھی فنکاروں اور چاہنے والوں کی طرف سے نیک خواہشات کا تانتا بندھ گیا ہے شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات مایا خان، درفشاں سلیم، ثناء فہد اور رابعہ کلثوم سمیت متعدد اداکاروں نے میرب علی کی پوسٹ پر کمنٹس کرتے ہوئے ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعائیں کی ہیں۔سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں نے اداکارہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اسمارٹ فون کے زیادہ استعمال سے سخت گریز کریں تاکہ اپریٹڈ انگلی پر کسی قسم کا دباؤ نہ پڑے اور زخم جلد بھر سکے۔

کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ اس نوعیت کی طبی شکایت عام طور پر کھیلوں کی سرگرمیوں یا ہاتھوں اور انگلیوں کے مسلسل اور یکساں استعمال کے باعث بھی پیدا ہو سکتی ہے۔ اس وقت سوشل میڈیا پر میرب علی کی جلد مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے۔