LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر حملے کا دفاع، دوبارہ بھی حملوں کا اعلان سعودی عرب نے طائف کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیا ایران کیخلاف جنگ میں امریکا کے اخراجات 47 ارب ڈالر سے متجاوز ایران کے 440 کلوگرام انتہائی افزودہ یورینیم کا سراغ تاحال نہیں مل سکا، رافیل گروسی برطانیہ میں آر اے ایف فیئر فورڈ ایئربیس واقعے میں ملوث 2 افراد پر فرد جرم عائد فرانس نے سمندری نگرانی کرنے والا طیارہ عارضی طور پر رومانیہ منتقل کر دیا اسرائیل الیکشن، ایگزٹ پولز میں نیتن یاہو کے اتحاد کو معمولی برتری حاصل کولمبیا کے جنوب مغربی علاقے میں حملہ، 6 افراد ہلاک برازیل نے صدارتی انتخابات میں دھاندلی کے امریکی الزام کو مسترد کر دیا برطانیہ نے یورپی یونین میں دوبارہ شمولیت کا امکان مسترد کر دیا سعودی ولی عہد کو قازقستان کے صدر کا تحریری مکتوب موصول اردن کا چرچ حملے کے بعد جنوبی شام پر فضائی حملہ، متعدد ہلاکتوں کا دعویٰ اردن کے فضائی حملے، شام نے سرحدی گزرگاہ بند کر دی چین نے بچوں کے تحفظ کیلئے مؤثر طریقہ تنازعات اور تشدد کا خاتمہ ناگزیر قرار دیدیا امریکا کیساتھ معاہدہ: روس نے ڈیزل کی پیداوار میں اضافہ کر دیا

کانگو میں ایبولا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، ہلاکتوں کی تعداد 131 ہوگئی

Web Desk

20 May 2026

وسطی افریقی ملک جمہوریہ کانگو میں ایبولا وائرس انتہائی تیزی سے پھیلنے لگا ہے، جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 131 تک پہنچ گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ملک میں وائرس کی نئی لہر کے باعث گزشتہ چند دنوں کے دوران مزید 26 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں، جس نے مقامی حکومت اور طبی اداروں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

مستقبل میں اس مہلک وائرس کے پھیلاؤ کے شدید خطرات اور ہلاکتوں میں مسلسل اضافے کے پیشِ نظر عالمی ادارہ صحت (WHO) نے ہنگامی اقدام اٹھاتے ہوئے صورتحال پر ‘عالمی ہیلتھ ایمرجنسی’ نافذ کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کانگو کے متاثرہ علاقوں میں بنیادی طبی سہولیات انتہائی محدود ہیں، جس کے باعث مریضوں میں وائرس کی بروقت شناخت اور ان کی آئسولیشن (تنہائی) میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور یہی وجہ اس کے تیزی سے پھیلنے کا سبب بن رہی ہے۔

دوسری جانب، اس خطرناک وبائی صورتحال کے پیشِ نظر دیگر ممالک نے بھی حفاظتی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ مشرقِ وسطیٰ کے ملک اردن نے فوری طور پر جمہوریہ کانگو اور پڑوسی ملک یوگنڈا سے آنے والے مسافروں کے اپنے ملک میں داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ اردن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق، اس سخت سفری پابندی کا بنیادی مقصد اردن اور اس کے گردونواح کے خطے کو اس ہلاکت خیز وبا سے محفوظ رکھنا ہے