LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کو سہارا دینے والے تمام معاشی ذرائع ختم کرنے کا اعلان ایران اور عمان کا ہرمز میں محفوظ جہاز رانی کی مرحلہ وار بحالی پر اتفاق امریکا نے عالمی سلامتی خطرے میں ڈال دی: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ صدر، وزیراعظم کی عید میلادالنبیﷺ پر قوم کو مبارکباد، وطن میں امن کیلئے دعائیں حکومت نے پٹرول اور ڈیزل ایک بار پھر مہنگا کر دیا عوام حکمرانوں کی عیاشیوں کا بوجھ اٹھا رہے، ملک میں دہرا نظام نہیں چل سکتا: حافظ نعیم وزیراعظم سے سعودی کاروباری وفد کی ملاقات، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال امریکی صدر کا آبنائے ہرمز سے تمام سمندری بارودی سرنگیں ہٹانے کا دعویٰ شہباز شریف 31 اگست کو کرغزستان کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو بانی پی ٹی آئی کی رہائی عدالتوں کے ذریعے ہی ہوگی، ججز کے فیصلوں سے امید پیدا ہوئی: علیمہ خان فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر حکومت نے خلوص نیت سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کیا: رانا ثناء اللہ 27 اگست سے مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

Web Desk

19 May 2026

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز زبردست تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے اور ٹریڈنگ کا آغاز انتہائی مثبت زون میں ہوا ہے۔ کاروبار کے ابتدائی سیشن میں ہی ہنڈرڈ انڈیکس 2 ہزار 248 پوائنٹس کے نمایاں اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 64 ہزار سے زائد کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز مارکیٹ شدید مندی کا شکار رہی تھی اور انڈیکس 3791 پوائنٹس کی بڑی کمی کے ساتھ 1 لاکھ 61 ہزار 805 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا، تاہم آج سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی سے مارکیٹ نے اپنے نقصانات کا ازالہ کرنا شروع کر دیا ہے۔دوسری جانب، بین الاقوامی محاذ پر ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں آج کاروبار کے دوران ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق جہاں کچھ مارکیٹس مندی کی زد میں رہیں، وہیں کچھ میں معمولی تیزی دیکھی گئی۔ جنوبی کوریا کے کوسپی (KOSPI) انڈیکس میں 3.45 فیصد، انڈونیشیا کے جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس میں 1.85 فیصد اور جاپان کے نکی (Nikkei 225) انڈیکس میں 0.79 فیصد کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔ اس کے برعکس، ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 0.40 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ تھائی لینڈ کے سیٹ (SET) انڈیکس اور چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں بھی معمولی تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔