وٹامن بی-2 کینسر کے خلیات کی بقا میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے: تحقیق
Web Desk
18 May 2026
ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ وٹامن بی-2 کینسر کے خلیات کو زندہ رکھنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ عام طور پر وٹامن بی-2 کا کام غذا سے ملنے والے کاربوہائیڈریٹس کو آپ کے جسم کے ایندھن میں بدلنا اور پروٹین سے انرجی خارج کرنا ہوتا ہے۔
رائبوفلیوین (جسے وٹامن بی-2 بھی کہا جاتا ہے) پانی میں حل ہو جانے والا ایک ایسا لازمی غذائی جز ہے جو چربی اور پروٹینز کو ہضم کرنے اور انہیں توانائی میں بدلنے کے کام آتا ہے۔یہ جز انسانی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے اور یہ ہماری جلد، خون کے خلیات اور اندرونی جھلیوں کو تندرست رکھنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
لیکن اب نئی تحقیق سے یہ چونکا دینے والا انکشاف ہوا ہے کہ وٹامن بی-2 کا یہی نظام کینسر کے خلیات کو تباہ ہونے سے بچانے والی ڈھال کا کام بھی کر سکتا ہے۔محققین نے بتایا ہے کہ یہ وٹامن خلیاتی سطح پر ایک ایسی حفاظتی ڈھال تیار کرتا ہے جو کینسر کے ٹیومرز کو ’فیروپٹوسس‘ سے بچاتی ہے۔فیروپٹوسس دراصل خلیات کی موت کا ایک خاص پروگرامڈ طریقہ ہے، جس کا کام کینسر کو پھیلنے سے روکنا ہوتا ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ وٹامن بی-2 کینسر کے خلیات کو فیروپٹوسس یعنی خلیات کی خودکار موت کے اس خاص عمل سے بچانے میں ایک خطرناک حد تک اہم کردار ادا کرتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
اسلام آباد: شدید بارشوں اور سیلاب سے متعدی امراض پھیلنے کا خدشہ
17 June 2026
سندھ میں خسرہ کی وبا شدت اختیار کرگئی، 53 بچے جاں بحق
16 June 2026
وزن اٹھانا انسانوں کیلئے کتنا مفید ہے؟
16 June 2026
سائنس دانوں نے پہلی بار زندہ بافتوں میں مائیکرو پلاسٹکس کا سراغ لگا لیا
16 June 2026
ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز کا سوڈان میں خوراک کے بدلے جنسی زیادتی کا اعتراف
16 June 2026
مائیگرین کی دوا حمل ضائع ہونے کے خطرات بڑھا سکتی ہے: تحقیق
15 June 2026
شہر قائد میں ایک اور ایم پاکس کا متاثرہ مریض رپورٹ، تعداد 10 ہو گئی
15 June 2026
چینی غذا سے مکمل نکال دینا معدے اور جسمانی صحت کیلئے مضر ہوسکتا ہے
14 June 2026