کھویا اور پالیا! عاصم اظہر کی نئی البم ریلیز، ہانیہ عامر کا کلپ بھی شامل
Web Desk
26 November 2025
نامور پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے اپنے گانوں کی نئی البم ’عاصم علی‘ ریلیز کردی۔ عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر اپنی نئی البم ریلیز کرنے کا اعلان ایک بار پھر ذو معنی انداز سے کیا جس کے باعث مداح ایک بار پھر ہانیہ اور اُن کے تعلقات کی چہ مگوئیاں کررہے ہیں۔ عاصم اظہر نے ابلم کے دس گانوں کے مختصر آڈیو کلپ شیئر کیے جبکہ اپنے یوٹیوب پر تمام گانے اپ لوڈ کیے ہیں۔
البم کے اعلان کیلیے انہوں نے انسٹاگرام پر پوسٹ لکھی ’کھویا ہوا مل گیا‘۔ اس البم میں ایک گانا ’کھویا اور مل گیا‘ کے نام سے شامل کیا گیا ہے جس کے ساتھ عاصم اظہر نے اپنی اور ہانیہ عامر کی ریمپ پر کی جانے والی واک کی فوٹیج کو استعمال کیا ہے۔ عاصم اظہر کی البم میں ’او میر جان کیوں نکلتی، او مائی لو، کیوں مجھے چھوڑ گئے، آج بھی میں تمھیں دیکھتا ہوں، اب بھی جب دیکھے تو، تجھے یاد کیا نہ میں نے، کیا میں تمھیں یاد نہیں ہوں؟، یہ جھوٹ کہاں بولوں؟ اس جھوٹ کو میں کہاں چھپاؤں؟ گانے شامل ہیں۔
متعلقہ عنوانات
میرے پاس ’جن‘ ہے جو نقصان نہیں پہنچاتا بس موجودگی کا احساس دلاتا ہے، محسن گیلانی
1 September 2026
رابعہ بٹ اور سونم باجوہ کی دلچسپ نوک جھونک
1 September 2026
معروف امریکی گلوکار لیونل رچی کنسرٹ کے بعد اسپتال منتقل
1 September 2026
مائیکل جیکسن کا بڑا بیٹا کئی ماہ کی خاموشی کے بعد اچانک منظرِ عام پر، مداح حیران
1 September 2026
جیا علی کا والدہ کے انتقال پر اہم انکشاف، صدمہ قبول کرنے میں 4 دن لگے
1 September 2026
سہیل سمیر نے وائرل غیر اخلاقی ویڈیو پر مداحوں سے معذرت کرلی
1 September 2026
جسٹس کیلی نے مس یو ایس اے کا تاج سر پر سجا لیا
31 August 2026
کرینہ کپور اور پرتھوی راج سوکمارن کی ’دائرہ‘ کے ٹریلر نے دھوم مچادی
31 August 2026