LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عمرہ سیزن 2026 کا آغاز 15 مئی سے ہوگا، سعودی عرب نے ویزا شیڈول جاری کر دیا پاکستان: فضائی آلودگی ، سالانہ ایک لاکھ 35 ہزار اموات،اوسط عمر میں کمی کا بھی انکشاف شہباز شریف اور قطری وزیراعظم کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال ایران نے اسپیکر باقر قالیباف کو چین کے لیے خصوصی نمائندہ مقرر کردیا پاکستان میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحی 27 مئی بروز بدھ کو ہوگی سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا، عید الاضحیٰ 27 مئی کو ہوگی یو اے ای میں نیوکلیئر پلانٹ پر ڈرون حملے، حفاظتی نظام فعال، تحقیقات جاری بجٹ 2026-27: تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس بوجھ کم کرنے کی سفارش پنکی کیس میں بڑے بڑے نام ہیں، کسی کی پگڑی نہیں اچھالیں گے: شرجیل میمن کاروبار کا رجحان بڑھنے لگا، 3ماہ میں کمپنی رجسٹریشن میں نمایاں اضافہ شمالی امریکا کا سب سے بڑا مسافر ریل نظام ہڑتال کے باعث بند، لاکھوں مسافر پریشان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، ذوالحج کا چاند نظر آنے کے امکانات روشن پاکستان ریلوے کے ملازمین کے 21 ارب 36 کروڑ روپے واجبات، وزارت ریلوے اور خزانہ آمنے سامنے الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کا پی ٹی آئی کی رجسٹریشن مسترد کرنا امتیازی سلوک ہے: بیرسٹر گوہر  پاکستانی حکومت کے ریونیو کا انحصار پیٹرولیم ٹیکسز پر ہے: آئی ایم ایف 

تربوز دل کی صحت کے لیے مفید ، سائنسدانوں کی تحقیق میں اہم انکشاف

Web Desk

17 May 2026

نئی سائنسی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تربوز کا استعمال دل اور خون کی شریانوں کی صحت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

جرنل نیچر میں شائع ہونے والی رپورٹس کے مطابق تربوز میں موجود قدرتی اجزا اور اینٹی آکسیڈنٹس دل کی شریانوں اور جسم کے میٹابولک نظام کے لیے فائدہ مند ہیں۔

تحقیقات میں یہ بھی پایا گیا ہے کہ تربوز میں موجود مرکبات جسم میں نائٹرک آکسائیڈ کی پیداوار بڑھانے میں مدد دیتے ہیں، جس سے خون کی شریانیں بہتر طریقے سے پھیلتی ہیں اور خون کی گردش بہتر ہوتی ہے۔

ایک کلینیکل ٹرائل میں 18 صحت مند افراد کو دو ہفتوں تک روزانہ تربوز کا جوس استعمال کرایا گیا، جس کے بعد ان کی قلبی صحت میں بہتری کے آثار دیکھے گئے۔

ماہرین کے مطابق تربوز میں لائیکوپین نامی طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ بھی موجود ہوتا ہے جو تکسیدی تناؤ کو کم کر کے دل کی صحت کو فائدہ پہنچاتا ہے۔

تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ نتائج حوصلہ افزا ہیں، تاہم ان فوائد کی مکمل تصدیق کے لیے مزید مطالعات کی ضرورت ہے۔