پاکستان ریلوے کے ملازمین کے 21 ارب 36 کروڑ روپے واجبات، وزارت ریلوے اور خزانہ آمنے سامنے
Web Desk
16 May 2026
پاکستان ریلوے کے ریٹائرڈ اور حاضر سروس ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کا معاملہ شدت اختیار کر گیا ہے، جبکہ وزارتِ ریلوے اور وزارتِ خزانہ ایک دوسرے کے سامنے کھڑی ہو گئی ہیں۔ ادارے کے ملازمین کے مجموعی طور پر 21 ارب 36 کروڑ روپے کے واجبات تاحال ادا نہیں کیے جا سکے۔
دستاویزات کے مطابق مارچ 2023 کے بعد ریٹائر ہونے والے ملازمین کے واجبات بھی اب تک زیر التوا ہیں۔ ریٹائرڈ ملازمین کے 5 ہزار 578 گریجویٹی کلیمز کی مد میں تقریباً 10 ارب روپے واجب الادا ہیں، جبکہ وزیرِ اعظم معاونت پیکج کے تحت 4 ہزار 135 کلیمز کی مد میں 7 ارب 52 کروڑ روپے ادا نہیں کیے گئے۔
اس کے علاوہ میرج گرانٹ کی مد میں 1 ارب 18 کروڑ روپے اور بینیوولنٹ فنڈ کی مد میں 1 ارب 52 کروڑ روپے کے بقایاجات بھی شامل ہیں۔ وزارتِ ریلوے نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ متعدد بار درخواستوں کے باوجود وزارتِ خزانہ نے اضافی فنڈز جاری نہیں کیے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ 8 ارب 19 کروڑ روپے کی اضافی گرانٹ کی سمری دسمبر 2025 سے زیر التوا ہے اور گزشتہ پانچ ماہ سے اسے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے ایجنڈے میں بھی شامل نہیں کیا گیا۔
دستاویزات کے مطابق گزشتہ مالی سال پاکستان ریلوے کا ریونیو 93 ارب روپے رہا جبکہ حکومت سے 64 ارب روپے کی گرانٹ حاصل کی گئی۔ اس کے باوجود واجبات کی عدم ادائیگی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ظہران ممدانی کا ارجنٹینا و مصر کے میچ میں متنازع فیصلوں پر ردِعمل
9 July 2026
ستھرا پنجاب پراجیکٹ: مالی بد عنوانی اور ورکرز کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی متعدد شکایات
9 July 2026
لاہور اور کراچی میں امریکی قونصل خانے بحال، ویزا سروسز کا آغاز
9 July 2026
یورپی یونین پاکستان کا مضبوط تجارتی شراکت دار ہے: اسحاق ڈار
9 July 2026
فارن فنڈنگ کیس: چالان کی اسکروٹنی مکمل، بانی پی ٹی آئی و دیگر کے خلاف سماعت 7 ستمبر تک ملتوی
9 July 2026
بہتر کارکردگی سے میری ٹائم سیکٹر میں پاکستان کا درجہ 30 فیصد بلند ہوا: افتخار احمد راؤ
9 July 2026
وزیراعظم سے کروشین وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق
9 July 2026
بلوچستان میں کشیدگی برقرار: کوئٹہ میں 17 پولیس شہدا کی میتوں کے ہمراہ دوسرا دھرنا شروع، اہم شاہراہیں بند
9 July 2026