LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان

یمنی فوج کا حوثی ملیشیا کے خلاف آپریشن فجرِالیمن جاری، 427 جنگجو ہلاک

Web Desk

1 November 2026

یمنی مسلح افواج کی جانب سے حوثی ملیشیا کے خلاف ملک بھر میں جاری بڑے عسکری آپریشن ’فجرِ الیمن‘ کے تحت تازہ ترین اور شدید کارروائیوں میں کم از کم 427 حوثی جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں۔

یمنی مسلح افواج کے جاری کردہ بیان کے مطابق، گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران حوثی قیادت کے اجتماعات اور اہم فوجی قافلوں کو نہایت درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا، جبکہ اس دوران حوثی ملیشیا کی کمک، خفیہ فوجی ٹھکانوں اور ان کی رسد کے تمام اہم ذرائع پر بھی بھرپور حملے کیے گئے۔ یمنی فوج کا کہنا ہے کہ صوبہ الجوف کے مختلف محاذوں پر پیش قدمی کرتے ہوئے کئی اہم اور اسٹریٹجک پوزیشنز کا کنٹرول کامیابی سے حاصل کر لیا گیا ہے۔

فوجی ترجمان کے مطابق، آپریشن کے دوران صرف گزشتہ 24 گھنٹوں کے اندر 427 حوثی جنگجو ہلاک کیے گئے جبکہ حوثیوں کی 142 فوجی گاڑیاں، بھاری جنگی سازوسامان اور نقل و حمل کے دیگر ذرائع بھی مکمل طور پر تباہ کر دیے گئے۔ اس طرح یمنی فوج نے اب تک مجموعی طور پر ’آپریشن فجرِ الیمن‘ کے تحت حوثی ملیشیا کے خلاف 1,119 کامیاب کارروائیاں کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔