بھارت میں سکھوں کے بدترین قتلِ عام کو 42 سال بیت گئے
Web Desk
1 November 2026
بھارت میں سکھوں کے خلاف تاریخ کے بدترین اور انتہائی شرمناک قتلِ عام کو پورے 42 سال بیت گئے ہیں، تاہم آج بھی اس تاریک دور کی یادیں متاثرہ خاندانوں کے دلوں میں تازہ ہیں۔
یکم نومبر 1984ء کا دن بھارتی تاریخ کے سیاہ ترین اور دردناک ترین ابواب میں شمار ہوتا ہے، جب اس وقت کی وزیراعظم اندرا گاندھی کے قتل کے بعد ملک بھر میں سرکاری سرپرستی میں ہولناک سکھ مخالف فسادات کا آغاز ہوا جو تین دن تک مسلسل بلا روک ٹوک جاری رہے۔ ان وحشیانہ فسادات کے دوران ہزاروں بے گناہ سکھوں کو انتہائی بے دردی سے قتل کیا گیا، جبکہ سینکڑوں معصوم خواتین کو وحشت کا نشانہ بنایا گیا۔ یہ افسوس ناک واقعات محض ایک مذہبی اقلیت کے خلاف پرتشدد کارروائیاں نہیں تھیں بلکہ انسانی حقوق، رواداری اور تمام بین الاقوامی اقدار پر ایک کاری ضرب تھے۔
عالمی ذرائع ابلاغ اور مؤقر بین الاقوامی جریدوں نے بھی 1984ء کے اس مسلمہ قتلِ عام کو بھارتی ریاست کی تاریخ کا شرمناک ترین باب قرار دیا ہے۔ معروف جریدے ’دی ڈپلومیٹ‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، انتہاپسند ہندو جتھوں نے سرکاری ووٹر لسٹوں کا استعمال کرتے ہوئے گھر گھر جا کر چن چن کر سکھوں کی شناخت کی اور انہیں موت کے گھاٹ اتارا۔ اسی طرح ’ہیومن رائٹس واچ‘ کی رپورٹس میں بھی اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ اس وقت کی بھارتی حکومت اور انتظامیہ کی براہِ راست سرپرستی اور چشم پوشی کے تحت سکھوں کے خلاف ایک باقاعدہ اور سوچی سمجی نسل کشی کی مہم چلائی گئی تھی۔
متعلقہ عنوانات
ممالک ایران کیخلاف نئی جنگ کی حمایت نہ کریں، امید ہے خطے کے ممالک ماضی سے سبق سیکھ چکے ہوں گے: عباس عراقچی
2 November 2026
ایران کو معاہدہ کرنا ہوگا، ورنہ امریکا جلد معاملہ نمٹا دےگا، ڈونلڈٹرمپ
2 November 2026
امریکی مڈٹرم انتخابات سے قبل ڈیموکریٹک پارٹی میں اختلاف، خاتون رکنِ کانگریس نے ریپبلکن امیدوار کی حمایت کردی
1 November 2026
غزہ میں بمباری کے نتیجے میں یرغمالی بھی ہلاک ہوئے: اسرائیلی فوج کے سابق سربراہ کا اعتراف
1 November 2026
ایران کے ساتھ ممکنہ نئی جنگ کیلئے اسرائیل نے فوجی تیاریاں مکمل کرلیں، اسرائیلی اخبار
1 November 2026
افغانستان سے پاکستانی سرحدی چوکیوں پربلااشتعال فائرنگ کے جواب میں سکیورٹی فورسز کی مؤثر جوابی کارروائی
1 November 2026
حوثی ملیشیا جارحیت سے باز نہ آئی، سعودیہ میں بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملہ ناکام
1 November 2026
چین سے پارلیمانی تعاون، ادارہ جاتی روابط، تجربات کے تبادلے فروغ پا رہے: یوسف رضا گیلانی
1 November 2026