LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ممالک ایران کیخلاف نئی جنگ کی حمایت نہ کریں، امید ہے خطے کے ممالک ماضی سے سبق سیکھ چکے ہوں گے: عباس عراقچی ایران کو معاہدہ کرنا ہوگا، ورنہ امریکا جلد معاملہ نمٹا دےگا، ڈونلڈٹرمپ امریکی مڈٹرم انتخابات سے قبل ڈیموکریٹک پارٹی میں اختلاف، خاتون رکنِ کانگریس نے ریپبلکن امیدوار کی حمایت کردی غزہ میں بمباری کے نتیجے میں یرغمالی بھی ہلاک ہوئے: اسرائیلی فوج کے سابق سربراہ کا اعتراف ایران کے ساتھ ممکنہ نئی جنگ کیلئے اسرائیل نے فوجی تیاریاں مکمل کرلیں، اسرائیلی اخبار افغانستان سے پاکستانی سرحدی چوکیوں پربلااشتعال فائرنگ کے جواب میں سکیورٹی فورسز کی مؤثر جوابی کارروائی حوثی ملیشیا جارحیت سے باز نہ آئی، سعودیہ میں بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملہ ناکام چین سے پارلیمانی تعاون، ادارہ جاتی روابط، تجربات کے تبادلے فروغ پا رہے: یوسف رضا گیلانی آج کل میڈیا کھمبوں کے پیچھے بہت پڑا، بڑے بڑے اینکر کھمبوں پر پروگرام کر رہے ہیں: مراد علی شاہ امریکی ریاست فلوریڈا میں نجی کمپنی کا طیارہ سڑک پرگر کر تباہ، تمام 9 افراد ہلاک کمیونسٹ پارٹی چائنہ کے وزیر تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنا ترجیح، ملکی ترقی کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا: محسن نقوی پاکستان میں جاگیردارانہ جمہوریت اور خاندانی سیاست کی مزید گنجائش نہیں: خالد مقبول صدیقی پوتن نے زیلنسکی سے مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا، ماسکو آ سکتے ہیں، کریملن اسحاق ڈار کا ازبک وزیر خارجہ سے رابطہ، ایس سی او اجلاس کی تیاریوں پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار کا مالدیپ کی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

Web Desk

1 November 2026

نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کا مالدیپ کی وزیرِ خارجہ اریتھشام آدم کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور باہمی تعاون کے فروغ کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق مالدیپ کی وزیرِ خارجہ اس وقت دولتِ مشترکہ (کامن ویلتھ) کے سربراہانِ حکومت کے اجلاس میں شرکت کے سلسلے میں اینٹیگوا و باربوڈا میں موجود ہیں۔ گفتگو کے دوران مالدیپ کی وزیرِ خارجہ نے مالدیپ کے صدر اور ان کے اعلیٰ سطحی وفد کے حالیہ دورہ اسلام آباد کے موقع پر حکومتِ پاکستان کی جانب سے فراہم کی جانے والی پرتپاک مہمان نوازی اور بہترین میزبانی پر دلی شکریہ ادا کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے اس امر پر زور دیا کہ پاکستان اور مالدیپ کے درمیان باہمی دوروں کے دوران طے پانے والی مختلف مفاہمتوں اور معاہدوں پر عمل درآمد کے عمل کو مزید تیز کیا جائے، اور دوطرفہ امور پر قریبی رابطے برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ترجمان دفترِ خارجہ نے مزید بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے دولتِ مشترکہ کے جاری اجلاس کے ایجنڈے اور مختلف عالمی و علاقائی پلیٹ فارمز پر کثیرالجہتی تعاون سے متعلق امور پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا۔