بلوچستان: متعدد خاندانوں کا دہشتگردی میں ملوث اہلخانہ سے اعلانِ لاتعلقی
Web Desk
1 November 2026
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں متعدد خاندانوں نے دہشت گردی کی گھناؤنی کارروائیوں میں ملوث اپنے بیٹوں اور بھائیوں سے برسرِ عام لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے ’فتنہ الہندوستان‘ سے شدید نفرت اور بیزاری کا اظہار کیا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق، کوئٹہ میں جہانزیب، نور زیب، انور، مجیب، قاسم اور عبیداللہ کے اہل خانہ نے پریس کانفرنس یا بیانات کے ذریعے ان سے ہر قسم کا تعلق ختم کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ مستونگ سے تعلق رکھنے والے یونس شاہوانی کے خاندان نے بھی ان کے تمام غیر قانونی اعمال سے لاتعلقی ظاہر کر دی ہے۔ اسی طرح ضلع کچھی میں عنایت اللہ، عبدالنافع، طائب اور یاسر کے اہل خانہ نے بھی اپنے ان بیٹوں اور بھائیوں سے لاتعلقی اختیار کر لی ہے۔
ان تمام خاندانوں کا دوٹوک موقف تھا کہ گھروں سے لاپتا ہونے کے بعد جو افراد دہشت گرد تنظیموں میں شامل ہو گئے ہیں اور ملک دشمن غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں، ان کے ساتھ اب خاندان کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر ان کے بیٹے یا بھائی دہشت گردوں کے ایجنڈے پر کام کرتے ہوئے پائے گئے تو وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے اور ان سے کوئی تعلق نہیں رکھیں گے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، رواں سال جنوری سے اکتوبر 2026ء کے دوران بلوچستان کے مختلف اضلاع میں اب تک 108 سے زائد خاندان اپنے دہشت گرد بیٹوں اور بھائیوں سے عوامی سطح پر لاتعلقی کا اعلان کر چکے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکر باردوی سرنگوں سے ٹکرا گئے: پاسداران انقلاب
2 November 2026
ممالک ایران کیخلاف نئی جنگ کی حمایت نہ کریں، امید ہے خطے کے ممالک ماضی سے سبق سیکھ چکے ہوں گے: عباس عراقچی
2 November 2026
ایران کو معاہدہ کرنا ہوگا، ورنہ امریکا جلد معاملہ نمٹا دےگا، ڈونلڈٹرمپ
2 November 2026
امریکی مڈٹرم انتخابات سے قبل ڈیموکریٹک پارٹی میں اختلاف، خاتون رکنِ کانگریس نے ریپبلکن امیدوار کی حمایت کردی
1 November 2026
غزہ میں بمباری کے نتیجے میں یرغمالی بھی ہلاک ہوئے: اسرائیلی فوج کے سابق سربراہ کا اعتراف
1 November 2026
ایران کے ساتھ ممکنہ نئی جنگ کیلئے اسرائیل نے فوجی تیاریاں مکمل کرلیں، اسرائیلی اخبار
1 November 2026
افغانستان سے پاکستانی سرحدی چوکیوں پربلااشتعال فائرنگ کے جواب میں سکیورٹی فورسز کی مؤثر جوابی کارروائی
1 November 2026
حوثی ملیشیا جارحیت سے باز نہ آئی، سعودیہ میں بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملہ ناکام
1 November 2026