پوتن نے زیلنسکی سے مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا، ماسکو آ سکتے ہیں، کریملن
Web Desk
1 November 2026
روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے معاون یوری اوشاکوف کا کہنا ہے کہ روسی صدر نے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی سے بات چیت کرنے سے کبھی انکار نہیں کیا، اور اگر یوکرینی صدر براہ راست اور بالمشافہ مذاکرات کے حقیقی خواہشمند ہیں تو وہ ماسکو آ سکتے ہیں۔
روسی ٹیلی ویژن کے معروف صحافی پاویل زاروبن کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران جب یوری اوشاکوف سے یہ سوال پوچھا گیا کہ اگر یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی روسی صدر پوتن کو براہ راست ٹیلی فون کریں تو کیا وہ ان کی کال وصول کریں گے؟ اس پر کریملن کے معاون نے دوٹوک انداز میں کہا کہ ان کے خیال میں صدر پوتن یقیناً فون کال اٹھائیں گے، کیونکہ انہوں نے کبھی بھی زیلنسکی کے ساتھ رابطے یا بات چیت سے انکار نہیں کیا۔
کریملن کے معاون نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اگر یوکرینی صدر محض پیغامات بھیجنے کے بجائے روسی صدر سے بالمشافہ ملاقات اور سنجیدہ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں تو ان کے لیے ماسکو آنے کا راستہ ہمیشہ سے کھلا ہے۔ یوری اوشاکوف کے مطابق، اگرچہ زیلنسکی کی جانب سے مختلف ذرائع کے ذریعے مذاکرات کے حوالے سے ابہام اور اشارے دیے جا رہے ہیں، تاہم اگر وہ واقعی امن یا مذاکرات کے خواہش مند ہیں تو انہیں ماسکو آنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے۔
متعلقہ عنوانات
ممالک ایران کیخلاف نئی جنگ کی حمایت نہ کریں، امید ہے خطے کے ممالک ماضی سے سبق سیکھ چکے ہوں گے: عباس عراقچی
2 November 2026
ایران کو معاہدہ کرنا ہوگا، ورنہ امریکا جلد معاملہ نمٹا دےگا، ڈونلڈٹرمپ
2 November 2026
امریکی مڈٹرم انتخابات سے قبل ڈیموکریٹک پارٹی میں اختلاف، خاتون رکنِ کانگریس نے ریپبلکن امیدوار کی حمایت کردی
1 November 2026
غزہ میں بمباری کے نتیجے میں یرغمالی بھی ہلاک ہوئے: اسرائیلی فوج کے سابق سربراہ کا اعتراف
1 November 2026
ایران کے ساتھ ممکنہ نئی جنگ کیلئے اسرائیل نے فوجی تیاریاں مکمل کرلیں، اسرائیلی اخبار
1 November 2026
افغانستان سے پاکستانی سرحدی چوکیوں پربلااشتعال فائرنگ کے جواب میں سکیورٹی فورسز کی مؤثر جوابی کارروائی
1 November 2026
حوثی ملیشیا جارحیت سے باز نہ آئی، سعودیہ میں بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملہ ناکام
1 November 2026
چین سے پارلیمانی تعاون، ادارہ جاتی روابط، تجربات کے تبادلے فروغ پا رہے: یوسف رضا گیلانی
1 November 2026