LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ممالک ایران کیخلاف نئی جنگ کی حمایت نہ کریں، امید ہے خطے کے ممالک ماضی سے سبق سیکھ چکے ہوں گے: عباس عراقچی ایران کو معاہدہ کرنا ہوگا، ورنہ امریکا جلد معاملہ نمٹا دےگا، ڈونلڈٹرمپ امریکی مڈٹرم انتخابات سے قبل ڈیموکریٹک پارٹی میں اختلاف، خاتون رکنِ کانگریس نے ریپبلکن امیدوار کی حمایت کردی غزہ میں بمباری کے نتیجے میں یرغمالی بھی ہلاک ہوئے: اسرائیلی فوج کے سابق سربراہ کا اعتراف ایران کے ساتھ ممکنہ نئی جنگ کیلئے اسرائیل نے فوجی تیاریاں مکمل کرلیں، اسرائیلی اخبار افغانستان سے پاکستانی سرحدی چوکیوں پربلااشتعال فائرنگ کے جواب میں سکیورٹی فورسز کی مؤثر جوابی کارروائی حوثی ملیشیا جارحیت سے باز نہ آئی، سعودیہ میں بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملہ ناکام چین سے پارلیمانی تعاون، ادارہ جاتی روابط، تجربات کے تبادلے فروغ پا رہے: یوسف رضا گیلانی آج کل میڈیا کھمبوں کے پیچھے بہت پڑا، بڑے بڑے اینکر کھمبوں پر پروگرام کر رہے ہیں: مراد علی شاہ امریکی ریاست فلوریڈا میں نجی کمپنی کا طیارہ سڑک پرگر کر تباہ، تمام 9 افراد ہلاک کمیونسٹ پارٹی چائنہ کے وزیر تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنا ترجیح، ملکی ترقی کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا: محسن نقوی پاکستان میں جاگیردارانہ جمہوریت اور خاندانی سیاست کی مزید گنجائش نہیں: خالد مقبول صدیقی پوتن نے زیلنسکی سے مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا، ماسکو آ سکتے ہیں، کریملن اسحاق ڈار کا ازبک وزیر خارجہ سے رابطہ، ایس سی او اجلاس کی تیاریوں پر تبادلہ خیال

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ

Web Desk

1 November 2026

خیبر پختونخوا کے پرفضا سیاحتی مقام سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر کھلے میدانوں میں نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق سوات اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں زمین لرز اٹھی۔ زلزلے کی ریکٹر اسکیل پر شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 105 کلومیٹر گہرائی میں تھی۔ زلزلے کا مرکز ہمیشہ کی طرح کوہِ ہندوکش کا حساس پہاڑی سلسلہ قرار دیا گیا ہے۔ زلزلے کے فورا بعد متعلقہ حکام نے تصدیق کی ہے کہ فی الحال کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم ضلعی انتظامیہ صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے۔