افغان طالبان رجیم کی دہشتگردوں کو امریکی اسلحہ فراہمی کے ہوشربا شواہد سامنے آ گئے
Web Desk
1 November 2026
افغان طالبان رجیم کی جانب سے دہشت گرد تنظیموں ’فتنۃ الہندوستان‘ اور ’فتنۃ الخوارج‘ کو جدید امریکی ساختہ اسلحہ فراہم کیے جانے کے ناقابلِ تردید شواہد سامنے آ گئے ہیں، جو خطے کے امن کے لیے ایک سنگین خطرہ بن چکے ہیں۔
بلوچستان میں حالیہ کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے ہلاک ہونے والے بھارتی پراکسیز اور فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں امریکی ساختہ جدید ہتھیار برآمد کیے ہیں، جن میں M16 اور M4 رائفلیں، نائٹ ویژن ڈیوائسز اور ایمنگ لیزرز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ افغان طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ کا ایک خط بھی منظر عام پر آیا ہے جو انہوں نے فتنۃ الہندوستان کو اسلحہ فراہم کرنے کے لیے لکھا تھا، اور یہ خط دونوں کے درمیان گہرے گٹھ جوڑ کا واضح ثبوت ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کی خفیہ رپورٹ کے مطابق، بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ نے پاکستان اور بالخصوص بلوچستان میں تخریب کاری اور دہشت گردی پھیلانے کے لیے 78 لاکھ ڈالر کی بڑی رقم فراہم کی ہے۔
اس سے قبل ایک بھارتی ریٹائرڈ کرنل بھی فتنۃ الہندوستان اور فتنۃ الخوارج کے ذریعے پاکستان میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں افغان سرزمین کے استعمال کے ساتھ ساتھ بھارتی اور اسرائیلی مکروہ کردار کا برملا اعتراف کر چکا ہے۔ امریکی جریدے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق انٹیلیجنس ذرائع سے انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی سازشوں کے لیے افغان گورنر ملا شیرین کی میزبانی میں بھارت اور افغان انٹیلیجنس حکام کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا تھا، جس میں دہشت گرد تنظیموں فتنۃ الہندوستان، القاعدہ اور حافظ گل بہادر گروپ کے نمائندے بھی شریک تھے۔
امریکی واچ ڈاگ ’سیگار‘ (SIGAR) کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان سے امریکی انخلا کے وقت وہاں چھوڑا گیا 7.1 ارب ڈالر کا مہنگا ترین اسلحہ اب افغان رجیم کی براہِ راست سرپرستی میں خطے کی مختلف دہشت گرد تنظیموں کے ہاتھ لگ چکا ہے اور وہ اسے استعمال کر رہی ہیں۔ اقوام متحدہ سمیت دنیا کے مؤقر بین الاقوامی جرائد بھی افغان طالبان رجیم کی جانب سے ان امریکی ہتھیاروں کی دہشت گرد گروہوں تک رسائی کے اس خطرناک رجحان کو کئی بار بے نقاب کر چکے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکر باردوی سرنگوں سے ٹکرا گئے: پاسداران انقلاب
2 November 2026
ممالک ایران کیخلاف نئی جنگ کی حمایت نہ کریں، امید ہے خطے کے ممالک ماضی سے سبق سیکھ چکے ہوں گے: عباس عراقچی
2 November 2026
ایران کو معاہدہ کرنا ہوگا، ورنہ امریکا جلد معاملہ نمٹا دےگا، ڈونلڈٹرمپ
2 November 2026
امریکی مڈٹرم انتخابات سے قبل ڈیموکریٹک پارٹی میں اختلاف، خاتون رکنِ کانگریس نے ریپبلکن امیدوار کی حمایت کردی
1 November 2026
غزہ میں بمباری کے نتیجے میں یرغمالی بھی ہلاک ہوئے: اسرائیلی فوج کے سابق سربراہ کا اعتراف
1 November 2026
ایران کے ساتھ ممکنہ نئی جنگ کیلئے اسرائیل نے فوجی تیاریاں مکمل کرلیں، اسرائیلی اخبار
1 November 2026
افغانستان سے پاکستانی سرحدی چوکیوں پربلااشتعال فائرنگ کے جواب میں سکیورٹی فورسز کی مؤثر جوابی کارروائی
1 November 2026
حوثی ملیشیا جارحیت سے باز نہ آئی، سعودیہ میں بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملہ ناکام
1 November 2026